متحدہ عرب امارات کا طیارہ کابل ائیرپورٹ لینڈ کرگیا

0
36

متحدہ عرب امارات کا طیارہ کابل ائیرپورٹ لینڈ کرگیا،

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طیار ے میں امدادی سامان لایاگیا ، 60 ٹن خوراک اور ادویات شامل ہیں، دوسری جانب اقوام متحدہ نے یہ کہا ہے کہ اگر افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم نہیں کی تو معاشی بحران پیدا ہوگا۔

دوسری جانب ہالینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر نو کے لیے دس لاکھ یورو فراہم کرے گا۔ اس سے قبل ترکی کی جانب سے بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی اور اس معاملے پر طالبان اور ترک حکام کے درمیان مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا کی جانب سے افغانستان سے انخلا کا آپریشن مکمل کرنے کے اعلان تک ایک لاکھ 23 ہزار افراد کابل ائیرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں جن میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد سمیت افغان شہری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے کابل ایئر پورٹ پر دھماکے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی والدہ کی جانب سے فیس بک پر جوبائیڈن کے خلاف تنقید پر فیس بک نے اسکا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے ،کابل میں ایئر پورٹ پر امریکی فوجی 20 سالہ کریم ان فوجیوں میں شامل تھا جو کابل میں دھماکے میں ہلاک ہوئے ،کریم نیکوئی کی والدہ نے بیٹے کی ہلاکت پر امریکی صدر کے خلاف تنقید کی تھی، اگرچہ بائیڈن نے لاش کی وصولی کے وقت اس سے ملاقات بھی کی تھی،

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

پیرس حکومت طالبان سے مذاکرات کررہی یا نہیں؟ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتا دیا

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

Leave a reply