امریکا میں کرونا سے 7 ہزار سے زائد ہلاکتیں، صدارتی الیکشن بارے ٹرمپ نے کیا اعلان

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 7402 ہو گئی ہے،امریکی خاتون صحافی بروک بالڈوین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،امریکی صحافی بروک بالڈوین کا کہنا ہے کہ سردی، جسم میں درد اور بخار محسوس ہوا،تمام احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کررہی ہوں ، امریکا میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم انتخابات کے وقت کیا حالات ہوں گے لیکن صدارتی انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر آکر ووٹ ڈالنا ہوں کیونکہ آن لائن ووٹنگ میں بہت سے مسائل آتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں پر میڈیکل سپلائی برآمد کرنے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سپلائی جمع کرنے کی ذمہ داری ریاستوں کی ہے۔ گورنر کے اختیار کو میں استعمال نہیں کرنا چاہتا، امریکی صدر نے طبی آلات دوسرے ممالک کو بھیجنے سے روک دیا، امریکی صدر نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا.

کرونا وائرس امریکی جیلوں میں بھی پھیل گیا،امریکہ کی مختلف جیلوں‌میں کرونا وائرس سے 9 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، امریکہ کی 122 جیلوں میں کرونا وائرس کے 91 قیدی مریض ہیں جبکہ جیلوں کے عملے کے 50 اراکین میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے. جس کے بعد امریکی سکریٹری جسٹس ولیم بار کا کہنا ہے کہ جیلوں سے قیدیوں کو رہا کر کے گھروں میں نظر بند کرنا پڑے گا

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا ہے۔

Leave a reply