وزیر اعظم کا متاثرین کی آباد کاری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

0
29

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی بحالی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا.وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

اجلاس میں وزیرمواصلات مولانااسعدمحمود، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان، وزیر براۓ تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے مشیر براۓامور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ، ممبر صوبائی اسمبلی ثناءاللہ بلوچ، چئیرمین NDMA اورمتعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

 

پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا. عبدالقادر پٹیل

 

اجلاس میں وزیر اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں پر تفصیلی سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے متاثرین کی آباد کاری کے لیے اٹھاۓ گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں تمام وسائل کو بطریق احسن بروۓ کار لانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے متاثرہ لوگوں کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے NDMA اور NHA کے کردار کو سراہا، اور انہیں مزید بارشوں کے امکان کے تناظر میں اپنی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقلیتوں کی بھلائی ، قومی ترقی کی جدوجہد میں ان کی مکمل شمولیت کے لیے کوششیں جاری رکھنے اور وسائل کو بروئے کار لانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان بلا کسی ذات پات، رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار اقلیتوں کے قومی دن کے مو قع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہر سال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے، ان کے ہماری عظیم قوم کا لازم حصہ ہونے اور مذہبی اقلیتوں کے احترام کے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے 11 اگست کو “قومی اقلیتی دن” کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے، قرآنِ پاک کے مطابق دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ، یہ قرآنی حکم سنت نبوی کے ساتھ مل کر اس اصول کی بنیاد فراہم کرتا ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1948 کو قوم سے اپنے خطاب میں بیان کیا تھا۔

Leave a reply