بالآخر وفاق اور سندھ کے درمیان منصوبوں پر رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاق اور سندھ کے درمیان منصوبوں پر رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

رابطہ کمیٹی میں پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے پارلیمینٹرنز شامل ہوں گے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں صوبائی وزراناصر حسین شاہ اور سعید غنی ،وفاقی وزراعلی زیدی اور امین الحق موجود تھے،ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے کی بھی شرکت ہوئی

ملاقات میں وفاق اور سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا،رابطہ کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل ہوں گے، کمیٹی میں وفاقی وزرا علی زیدی، امین الحق اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ شامل ہوں گے،کمیٹی میں وفاقی وزرا علی زیدی، امین الحق اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ شامل ہوں گے

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں انہوں نے کراچی کے حوالہ سے کمیٹی کے قیام کے لئے وفاقی ویزر اسد عمر سے ملاقات کی

قبل ازیں کراچی کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل دیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے چند آئینی آپشنز پیش کئے تھے، کراچی سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں کام کا آغاز کر دیا گیا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے، اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا، وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کیا اقدامات ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استفسار کیا ہے کہ مجھے وہ آئین و قانون بتا ئیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟ انہوں ںے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے دماغ میں اگر ایسی سوچ ہے تو وہ نکال دے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس میں واضح کردیا تھا۔

ایک آواز چینل کے خلاف میری کمیٹی میں کیس بھی آیا ہوا ہے دیکھ لیں گے اسے بھی ، بلاول کی لائیو پریس کانفرنس میں چینل کو دھمکی

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زردار نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی کو غیر آئینی طور پر ہم سے الگ کیا گیا تو مزاہمت کریں. اس کے لیے اگر عدالت کا سہارا لیا گیا تو پھر بھی نہیں مانیں گے . ہر کالے قانون کو سختی سے مسترد کریں گے. این ایف سی میں ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا.

اگر تحریک انصاف سندھ پر قبضہ یا اسے کالونی بنانا چاہتی ہے تو غیر آئینی ہوگا۔ اگر غیر آئینی طریقہ کار کو عدالتی آڑ دی گئی تویہ ایک بار پھر شہید بھٹو کی طرح دھرتی پر حملہ ہوگا۔ امید ہے کہ کوئی غیر آئینی قبضہ نہیں ہوگا۔

Leave a reply