وفاق سندھ میں مداخلت نہیں کر سکتا،مالی معاونت قبول کریں گے، سعید غنی

وفاق سندھ میں مداخلت نہیں کر سکتا،مالی معاونت قبول کریں گے، سعید غنی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ گورننس کے معاملات پر کوئی کمیٹی نہیں بنی ،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ مراد علی شا ہ نے بھی کہا کہ کوئی کمیٹی نہیں بنی ،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ،وفاق معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا،اگر وفاق سندھ میں مالی معاونت فراہم کرسکتا ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے،

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بعض ایسے لوگ ہیں جو تقسیم کی بات کرتے ہیں،وزیراعلیٰ کاگزشتہ روز پریس کانفرنس میں اشارہ تقسیم کے خواہشمند افراد کی طرف تھا،ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم کی بات ماضی میں بھی کرچکی ہے،

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے پہلے بھی کراچی سندھ تھا اور ہمیشہ رہیگا۔ سندھ کو تقسیم کرنے کا سوچنے والے خود تقسیم ہوگئے اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔ اپنی ڈوبتی سیاسی کشتی کو بچانے کیلئے سندھ میں نفرتیں پھیلانے والے پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ سندھ کراچی اور کراچی سندھ ہے۔

قبل ازیں کراچی کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل دیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے چند آئینی آپشنز پیش کئے تھے، کراچی سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں کام کا آغاز کر دیا گیا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے، اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا، وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کیا اقدامات ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استفسار کیا ہے کہ مجھے وہ آئین و قانون بتا ئیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟ انہوں ںے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے دماغ میں اگر ایسی سوچ ہے تو وہ نکال دے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس میں واضح کردیا تھا۔

ایک آواز چینل کے خلاف میری کمیٹی میں کیس بھی آیا ہوا ہے دیکھ لیں گے اسے بھی ، بلاول کی لائیو پریس کانفرنس میں چینل کو دھمکی

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زردار نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی کو غیر آئینی طور پر ہم سے الگ کیا گیا تو مزاہمت کریں. اس کے لیے اگر عدالت کا سہارا لیا گیا تو پھر بھی نہیں مانیں گے . ہر کالے قانون کو سختی سے مسترد کریں گے. این ایف سی میں ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا.

اگر تحریک انصاف سندھ پر قبضہ یا اسے کالونی بنانا چاہتی ہے تو غیر آئینی ہوگا۔ اگر غیر آئینی طریقہ کار کو عدالتی آڑ دی گئی تویہ ایک بار پھر شہید بھٹو کی طرح دھرتی پر حملہ ہوگا۔ امید ہے کہ کوئی غیر آئینی قبضہ نہیں ہوگا۔

Comments are closed.