ووہان سے اپنے شہری نہ نکالنے پر چین نے پاکستان کے متعلق کیسا اظہار کیا
باغی ٹی وی :چینی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کا ووہان سےشہری نہ نکالنےکا فیصلہ چین پر اعتماد کا اظہار ہے۔
ترجمان چینی دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کا چینی وزیراعظم کے لیے پیغام پہنچایا ہے۔
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے پر چینی اقدامات کی حمایت کرتا ہے، شاہ محمودقریشی نےچین کوکرونا کی روک تھام پرہر ممکن مددکی پیشکش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان جلد چین کے لیے طیارے سے طبی سامان روانہ کرےگا، مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب چین میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے چینی محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کرنے کا کہا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے چین میں موجود پاکستانیوں کے اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں جس کے مطابق ہمسائے ملک میں تقریباً 28
ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں، 800 تاجر چین میں رہائش پذیر ہیں اور 1500 پاکستانی تاجر چین آتے جاتے ہیں، کوروناوائرس کا مرکز ووہان صوبے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیرہیں







