یکجہتی کشمیر، آج اتوار کو ملک بھر میں یوم سیاہ، بھارتی مظالم کے خلاف ہو گا احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آج اتوار کو ملک بھرمیں یوم سیاہ منایا جائےگا ،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی ملک بھرمیں بھارتی مظالم کےخلاف مظاہرے کیےجائیں گے

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 27 اکتوبر کوقومی اور بین الاقوامی سطح پر یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی ہیں، 27اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں داخل ہوگئی تھیں جبکہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے ۔

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے داخل ہونے کے ساتھ ہی کشمیر عوام کے لیے مشکلات اور اذیتوں کا آغاز ہوگیا تھا جبکہ رواں سال 5 اگست کو بھارتی حکام نے 370 اور 35 اے کے آرٹیکل کو ختم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا جس کے بعد کئی گنا فوج مقبوضہ وادی میں داخل کر کے کرفیو نافذ کر دیا گیا اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کیلئے مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

پاکستان گزشتہ 12ہفتوں سے جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جارحیت کے خلاف باقاعدگی سے احتجاجی مظاہرے اور کشمیری عوام سے یکجہتی کی سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے تاکہ اقوام عالم کو بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جا سکے ۔ حکومت کی طرف سے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی پروگرام تشکیل دے دیا گیا ہے ، اس دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کے دوران بھارتی انسانیت سوز مظالم کو اجاگر کیا جائے گا اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی جائے گی ۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی عوام اس موقع پر کشمیری عوام کو اپنی حمایت کا یقین دلانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ بھی کریںگے ۔ اس موقع پر اسلام آباد میں تمام غیر ملکی سفارخانوں کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشن پاکستانی اور کشمیری عوام کیلئے استقبالیہ کا اہتمام کریں گے اس کے علاوہ ریلیاں اور جلوس بھی نکالے جائیں گے ۔

بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

اس موقع پر مقبوضہ وادی کی صورتحال سے متعلق تصاویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں بھارتی انسانی سوز مظالم کی عکاسی ہوگی تاکہ اقوام عالم کو تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جا سکے ۔

Shares: