13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے 13دسمبر جلسے کے لائحہ عمل طے کرنےکےلیے اجلاس بلایا تھا،لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا،

پی ڈی ایم پنجاب کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتےہیں جلسے والوں کو نہیں روکا جائے گا،ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی،کرسیاں اور انتظام کرنے والوں کے خلاف مقدمات کی بات ہوئی، حیرت ہے وزیراعظم کا کون سابیان ٹھیک ہے،ہم نے جلسے سے متعلق کمیٹیاں بنائی ہیں ،ہم استعفوں کے بیان پر قائم ہیں،جب پی ڈی ایم رہنما مناسب سمجھیں گے استعفیٰ دیں گے،ملک میں کوئی آئینی بحران لانے کا ارادہ نہیں نہ ہی بدامنی چاہتے ہیں،ہم صرف آئینی کی بالادستی چاہتے ہیں،ہم جمہوریت کے حامی تھے اور رہیں گے، جلسے میں ہر شخص کے ہاتھ میں جھنڈا ہوگا اور جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا،اےپی سی میں جومعاملات طے کیےتھےاس کی تمام جماعتیں پابندہیں،عوام حکومت سےتنگ ہیں،ر

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کےلیے تیار ہیں،13دسمبر کا جلسہ ضرور ہوگا اور ملک بھر سے لوگ آئیں گے،تابعداری کی سیاست نہیں چلے گی اور عوام کی بات ہوگی ، حکومت نے جلسے میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے 13دسمبرکو پرامن طریقے سے عوام کو اپنے فیصلے کا حق دیا جائے،مرضی کے الیکشن، نتائج اور تابعدار لوگوں کو بٹھانا نہیں چلے گا،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ 11دسمبر کو پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت جلسےکی تیاری کا کام شروع کرے گی، جلسوں کا سلسلہ پرانا ضرور ہے لیکن اس بار آر یا پار ہوگا،ہم نے جلسے کے منتظمین اور لوگوں کی حفاظت کے لیے 500 کارکن کی بات کی ،لاہور جلسے سے نوازشریف کا فیصلہ کن خطاب ہوگا،سیکیورٹی انتباہ سے اچھی طرح واقفیت ہے اس لیے ڈرنے کی بات نہیں،

دوسری جانب پی ڈی ایم  نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

Comments are closed.