صدر عارف علوی کی فراڈ متاثرین کو 41 لاکھ روپے واپس دلانے کی ہدایت

دو نجی بینکوں کے چار صارفین کے بینک اکاؤنٹس سے جعلسازوں نے رقم نکلوا لی تھی ،صدر مملکت کا کہنا ہے کہ بینکوں نے صارفین کی رضامندی کے بغیر الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفرسہولت کو فعال کیا، بینکوں نے آن لائن فنڈ زٹرانسفر کے حوالے سے سٹیٹ بینک کے ضوابط کی تعمیل میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا،بینکوں نے فنڈ ٹرانسفر کے فوائد و نقصانات بارے واضح اور سادہ زبان میں صارفین کو نہیں بتایا،صارفین کی اجازت کے بغیر فنڈ ٹرانسفر سہولت کھولنے سے صارفین کو نقصان اٹھانا پڑا، بینک بدانتظامی کے مرتکب ، صارفین کا نقصان پورا کرنے کے ذمہ دار ہیں،

صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کے خلاف مسلم کمرشل بینک کی تین اور الائیڈ بینک کی ایک اپیل مسترد کر دی ،سمیرا اللہ دتہ، افضال عباس کاظمی، فرح محمد خان، اور ڈاکٹر کنور شکیل احمد (شکایت کنندگان) کو بالترتیب 15 لاکھ ، 9 لاکھ 85 ہزار ، 9 لاکھ 60 ہزار اور 5 لاکھ 98 ہزار روپے کا نقصان ہوا ،ڈاکٹر کنور کو ہیلپ لائن سے مشابہہ نمبر سے کال موصول ہوئی ، کالر نے ذاتی بینکنگ معلومات طلب کیں ،بینکنگ معلومات شیئر کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے 598,000 روپے منتقل کیے گئے ذاتی تفصیلات شیئر نہ کرنے کے باوجود سمیرا، افضل اور فرح کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم غائب کی گئیں صارفین نے رقم واپسی کے لیے الگ الگ بینکوں سے رجوع کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ،بعد ازاں ، صارفین نے بینکنگ محتسب کو شکایات درج کرائیں جس نے بینکوں کو رقوم واپس کرنے کا حکم دیا ،بینکوں نے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کے خلاف صدر مملکت کو درخواستیں دائر کیں

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

صدر مملکت نے مشاہدہ کیا کہ شکایت کنندگان نے متعلقہ بینکوں سے فنڈ ٹرانسفر سہولت کھولنے کی درخواست نہیں کی ،بینکوں نے دھوکہ دہی کا خطرے کم کرنے کیلئے مناسب نظام اور کنٹرول نہیں لگائے ،جعلسازوں نے بینکوں کے کمزور نظام اور کنٹرول کا فائدہ اٹھایا ،جعل ساز خود کو بینکوں کے ساتھ رجسٹر کروانے ، متنازعہ لین دین کرنے میں کامیاب ہو گئے، آن لائن لین دین کیلئے نئے آلات کو بینکوں میں جعلی لین دین سے چند دن پہلے ہی رجسٹر کیا گیا، بینکوں نے فنڈ ٹرانسفر سہولت کے حوالے سے سٹیٹ بینک کے قواعد و ضوابط کی تعمیل نہیں کی، صارفین کو آسان زبان میں تحریری طور پرسہولت کے فوائد اور نقصانات سے آگاہ نہیں کیا گیا، بینکوں کا موقف کہ لین دین میں پاسورڈ استعمال ہوئے اور یہ صارفین کی رضامندی ہے ، مضحکہ خیز ہے ،پہلا مرحلہ فنڈ ٹرانسفر سہولت کھولنے کیلئے صارف کی رضامندی حاصل کرنا ہے دوسرا مرحلہ لین دین سے پہلے صارف کی سیکیورٹی کیلئے تصدیق کرنا ہے ،بینک دو الگ الگ مراحل کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا رہے ہیں، اگر ای ایف ٹی چینل کو رضامندی کے بغیر نہ کھولا جاتا تو صارفین مالی نقصان سے بچ سکتے تھے، بینک اپنی قانونی ذمہ داری کو ادا کرنے میں ناکام رہے، بینکوں نے بدانتظامی کی ،صدر مملکت نے بینکوں کی اپیل مسترد کردی ، متاثرہ صارفین کو 41 لاکھ روپے سے ادا کرنے کی ہدایت کر دی،

میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

Shares: