مولانا کی "تنہائی” ختم، سراج الحق بھی ساتھ مل گئے، کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی تنہائی ختم ہو گئی، اہم معاملے پر سراج الحق نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ، سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی آرمی ایکٹ میں حکومت کا نہیں اصولوں کا ساتھ دے گی۔ مولانا فضل الرحمان بھی اس حوالہ سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے بل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے.

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں ،وزیراعظم کسی بھی وقت پسند اور ناپسند کی بنیاد پرفیصلہ کرے گا جس کی بنیاد پر ادارے کمزور ہونگے۔ حکومت 15نومبر سے قبل یہی قانون سازی کرتی تو وہ ادارے کے مفاد ہوتی ۔ہم نے پاکستان کے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھارکھا ہے ،جس نے بھی آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے اس کے ایمان کا تقاضا ہے کہ اپنے حلف کا پاس کرے۔ہمارے نزدیک پارٹی مفادات کی بجائے ملک و قوم کے مفادات زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آئین سازی میں جلد بازی کرنا کبھی بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوتا۔ پاکستان کو نظریہ ضرورت کے ماحول سے نکالنے کی ضرورت ہے ۔جب نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے ہوتے ہیں تو کچھ عرصہ بعد اس کے نقصانات سامنے آتے ہیں اور قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بڑی اپوزیشن جماعتوں نے آرمی ایکٹ پر حکومت کا ساتھ دیا ۔اس وقت پی ٹی آئی ،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر ہیں ،دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کا ایک پیج پر آنا اچھی بات ہے ۔ اب ان تینوں جماعتوں کو ملک کو مہنگائی ،غربت اور معاشی مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے بھی ایک ہونا چاہئے ۔اقتدار میں رہنے والی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کریں۔ اپنے مفادات کیلئے ایک ہونے والے عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے کیوں ایک نہیں ہوسکتے ۔ عجیب بات ہے کہ یہ ایک بھی ہیں اور ایک نہیں بھی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کیا ہدایات دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

آرمی ترمیم ایکٹ بل اسمبلی میں پیش، اجلاس ملتوی، کب ہو گا اگلا اجلاس؟

ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول کا شکوہ،حکومت کی حمایت کا اعلان

آرمی ایکٹ سمیت تینوں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا،ائیرفورس ایکٹ ترمیمی بل 2020 اورنیوی ایکٹ ترمیمی بل 2020بھی پیش کر دیئے گئے

تینوں ترمیمی بل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوادیئے گئے،تینوں بل وزیردفاع پرویز خٹک نےپیش کیے،وزیردفاع پرویز خٹک نےتینوں بل الگ الگ پیش کیے جس کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح 11 بجےتک ملتوی کر دیا گیا.

بل قائمہ کمیٹیوں کو بھجوانے کی تجویز بلاول زرداری نے دی تھی اور کہا تھا کہ حکومت آئینی راستہ اختیار کرے ہم ساتھ دیں گے،جس کے بعد بل اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹیوں‌کو بھجوا دیئے گئے.

آزادی مارچ کے موقع پر تنہا رہنے والے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر تنہا رہ گئے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار تنہا چھوڑ دیا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ قانون میں ترمیم نہیں کر سکتی ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی اس حوالہ سے بیانات دیئے تھے تا ہم گزشتہ روز اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی جب حکومتی وفد نے بلاول زرداری اور مسلم لیگ ن کے اراکین سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ دونوں بڑی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے اسمبلی میں بل کی حمایت کریں گی.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان ان سے اندرون خانہ ناراض ہو چکے ہیں کہ مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی ،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہو سکا، مولانا ایک تو پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں مسلسل مولانا کو دھوکے دے رہی ہیں، آزادی مارچ کے موقع پر بھی اسلام آباد بلا کر مولانا کو اکیلا چھوڑ دیا گیا، لاہور میں تو شہباز شریف گھر سے بھی نہیں نکلے تھے.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

Shares: