تبلیغی جماعت کے افراد ٹرین میں‌ سفر کریں گے تو ہوں گے گرفتار

0
42

تبلیغی جماعت کے افراد ٹرین میں‌ سفر کریں گے تو ہوں گے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے ٹرینوں میں سفر کرنے والے تبلیغی جماعت کے افراد کی لسٹ پولیس کو دے دی گئی ہے

ایسا بھارت میں ہوا جہاں مودی سرکار نے دہلی کے تین روزہ اجتماع میں شرکت کرنے والے تبلیغی جماعت کے وہ افراد جنہوں نے ٹرین پر سفر کیا تھا کی لسٹ پولیس کو دے دی ہے اور پولیس و ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تبلیغی جماعت کے اکثر افراد ابھی بھی روپوش ہیں اور انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ نہیں کروایا اس لئے اگر اب یہ افراد ٹرین کی بکنگ کے لئے آئیں تو انہیں فوری گرفتار کر لیا جائے.

پولیس کو ان افراد کی فہرست دی گئی ہے جنہوں نے 22 مارچ کو الہ آباد تک ٹرین پر سفر کیا تھا،پولیس نے الہ آباد سے کچھ تبلیغی افراد کو ہسپتال منتقل کیا ہے جن میں کرونا کی تشخیص ہوئی، ان میں 7 غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں. ریلوے انتظامیہ نے 1633 افراد کی لسٹ پولیس کو مہیا کر دی ہے.

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ افراد اب دوبارہ بکنگ کے لئے آئے تو پولیس کو اطلاع د جائے گی،پولیس ان تمام افراد کے بکنگ کی وجہ سے ان کو تلاش کرے گی اور ان کے کرونا کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے 5916 مریض ہیں جن میں 565 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 180 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے.

قبل ازیں تاملناڈو سے تعلق رکھنے والے مزید 63 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ان سبھی افراد نے دہلی اجتماع میں شرکت کی تھی، تامل ناڈو میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 690 ہو گئی ہے، ان میں سے 630 ایسے مریض ہیں جو اجتماع میں گئے تھے یا اجتماع میں جانے والوں سے انکی ملاقات ہوئی تھی. .

اترپردیش میں ایسے کم از کم 1551 افراد کی شناخت ہوئی ہے جو دہلی میں اجتماع میں گئے تھے،۔ ان میں سے 1,257 افراد کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے،

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آنے والے 1,400 افراد میں سے 50 ابھی تک روپوش ہیں.۔ جو افراد ٹیسٹ نہیں کروائیں گے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا.

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

Leave a reply