کرونا وائرس،15 اضلاع کو 31 اپریل تک مکمل سیل کرنیکا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر کے 15 اضلاع کومکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

یہ فیصلہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی سرکار نے کیا، اترپردیش حکومت نے 15 اضلاع کے ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں‌ کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہیں، اس حوالہ سے اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے داخلہ اونیش اوستھی کا کہنا تھا کہ ریاست کے 15 اضلاع کے ان تمام علاقوں کو سیل کیا جائے گا جو کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ بن چکے ہیں۔سیل کیے گئے علاقوں میں بھی کسی بھی قسم کی ادویات اور راشن کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ آگرہ میں 22، لکھنؤ میں 8 بڑے اور 4 چھوٹے، غازی آباد میں 13، گوتم بدھ نگر میں 12، کانپور میں 12، وارانسی میں 4، شاملی میں 3، میرٹھ میں 7، بریلی میں 1، بلند شہر میں 3، بستی میں 3، فیروز آباد میں3، مہاراج گنج میں 4، سیتاپور میں1 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان علاقوں کو مکمل طور سے سیل کر دیا جائے گا۔ان تمام علاقوں کو 15 اپریل کی صبح سیل کیا جائے گا اور یہاں لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک جاری رہے گی، اس مدت کے دوران کسی بھی گاڑی کو ان اضلاع میں داخلہ کی اجازت نہیں ملے گا۔ ان علاقوں میں 30 اپریل تک کوئی بھی ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہر نہیں جا سکے گا

سیل کیےگئے اضلاع میں کوئی دکان نہیں کھل سکے گی، صرف ضروری سامان کی گھر پر ڈلیوری کی اجازت دی جائے گی۔ کرفیو پاس کے ذریعے ہی کسی شخص کو اپنے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ تمام کاروباری ادارے پوری طرح سے بند رہیں گے۔

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا. بھارت میں کرونا وائرس کے 5916 مریض ہیں جن میں 565 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 180 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے.

Shares: