باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں جعلی کرنسی نوٹ آ گئے ہیں لہذا عوام ہوشیار رہیں

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ جعلساز مارکیٹ میں جعلی کرنسی نوٹ بڑی تعداد میں چلا رہے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر لین دین کرنے والے افراد اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 500،1000 اور پانچ ہزار کے نوٹ لیتے وقت انکے سیریل نمبر ضرور چیک کریں

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 500 کے نوٹ والی سیریل اے ایف جعلی ہے، 1000 کے نوٹ کی سیریل سی ای جعلی ہے اسی طرح 5000 کے نوٹ کی سیریل ایچ او جعلی ہے

قبل ازیں پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں،سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے ذریعے کرونا وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے. بینکوں کو خاص کر ہسپتالوں سے وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو احتیاط کے ساتھ برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے سے مراد ایسے نوٹوں کو مناسب انداز میں پیکٹوں میں باندھ کر ان پر اسپرے کر کے انہیں سیل کر کے کچھ عرصے کے لیے الگ رکھ دیا جائے۔ بینکوں کو قرنطینہ میں رکھے جانے والے نوٹوں کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مطلع کرنا پڑے گا جو ان نوٹوں کے بدلے میں نئے نوٹ چھاپ کر ان بینکوں کے حوالے کرے گا۔

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہسپتالوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والے کرنسی نوٹوں کے ساتھ دیگراکاؤنٹس میں جمع ہونے والے نوٹوں کے بارے میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہاہے.

قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے خطرات کے باعث تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرنسی نوٹوں سے بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے کرنسی نوٹوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے کوہر صورت یقینی بنایا جایا۔

Shares: