باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے
اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت منصوبوں کی نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے، کمیٹی کراچی کے تمام معاملات کو دیکھے گی،
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کراچی میں بارشوں سے ہونے والے نقصان بارے بھی بریفنگ دی،
وزیراعظم کی صدارت میں ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مسائل کے حل کیلئے بااختیار ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
قبل ازین وزیر اعظم عمران خان کراچی پہنچے موزیر اطلاعات شبلی فراز اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا فضائی جائزہ لیا
کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انکا استقبال کیا، اسوقت وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، سخت ترین سیکورٹی میں وزیراعظم گورنر ہاؤس پہنچے ہیں،گورنر ہاؤس میں اجلاس جاری ہے،
آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس
کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے
لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس
امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم
دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد
ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ کیا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دی
نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں
کراچی کو کس نے تباہ کیا، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا
وزیراعظم سے پہلے اسد عمر نے سنائی اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں کراچی کے ساتھ پورے صوبہ سندھ کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ پیکج اربوں روپے مالیت کا ہوگا۔ عمران خان کی جانب سے کراچی کی بحالی کے لیے شارٹ ٹرم ،مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم پیکجوں کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم جن پیکجوں کا اعلان کریں گے ان میں شہر کی صفائی، نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے منصوبے، صاف پانی کی فراہمی اور کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم کے دورے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی شیڈول تھا جو منسوخ کر دیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم کی اسٹاک ایکسچینج بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے اراکین اسمبلی، اتحادی جماعتوں کے رہنما اور ممتاز تاجر و کاروباری شخصیات کی بھی ملاقات ہو گی اور این ڈی ایم اے کے حکام وزیراعظم کو شہر کی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔