بریکنگ، اپوزیشن جماعت کے اہم رہنما گرفتار،کھلبلی مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے پریانکا گاندھی سمیت متعدد کانگریس رہنماوَں کو حراست میں لے لیا،

کانگریس رہنما صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کے لیے مارچ کررہے تھے،کانگریس رہنماوں کو اسوقت گرفتار کیا گیا جب وہ جمعرات کی صبح راشٹرپتی بھون جا رہے تھے تاکہ زرعی قوانین کے خلاف 2 کروڑ دستخطوں کا میمورنڈم پیش کریں

گرفتاری کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ جوان کسان کا بیٹا ہوتا ہے جو کسانوں کی آواز کو ٹھکرا رہا ہے، اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے، اس حکومت کے دل میں جوان، کسان کے لئے کوئی احترام ہے، یا صرف اس کی سیاست اپنے سرمایہ دار دوستوں کا احترام کرتا ہے؟

پولیس نے کانگریس کے مارچ کو روکا مارچ کو روکتے ہی ، پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی اختلاف رائے کو دہشت گردی کے عناصر رکھنے کی درجہ بندی کیا جاتا ہے۔ ہم کسانوں کی حمایت کے لئے نکلے ہیں،ہم جمہوریت میں رہ رہے ہیں اور وہ ممبران منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں صدر سے ملنے کا حق ہے اور انہیں اجازت دی جانی چاہئے۔ اس میں کیا حرج ہے؟ مودی سرکار سرحدوں پر کیمپ لگانے والے لاکھوں کسانوں کی آوازیں سننے کے لئے تیار نہیں ہے

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ کانگریس نے ستمبر میں زرعی قوانین کو واپس لینے کی حمایت میں دستخط مہم چلائی تھی۔ اس مہم میں ملک بھر سے لوگوں نے زرعی قوانین کے خلاف اپنے دستخط کیے ہیں۔ ملک بھر سے آئے ان دستخط کو جمع کیا گیا ہے جسے 24 دسمبر کو راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس لیڈروں کا وفد صدر جمہوریہ کے حوالے کرے گا اور زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرے گا۔

دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر نئےزرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کی حمایت کرتےہوئے ٹویٹ کیا اور کہا کہ کسان ایسے سانحہ سے بچنے کے لئے ہی زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلارہے ہیں۔اس تحریک میں سب کو ملک میں اناج پیدا کرنے والوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں

PIc. qomi awaz

نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

Shares: