باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی بم باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان سامنے آیا۔

بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کے علاوہ غزہ کی پٹی میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، گھر کھنڈر بن گئے ہیں، عمارتیں تباہ ہونے کے بعد انکی تعمیر نو میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر پیش کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔غزہ کی پٹی میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے ابھی تک درست اعداد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں۔ تاہم غزہ میں ہاؤسنگ کی وزارت کا کہنا ہے کہ 11 روز کے اندر 16800 رہائشی گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان میں سے 1800 یونٹ رہائش کے قابل نہیں رہے جب کہ 1000 یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں بجلی کی تقسیم کے اسٹیشن کے ترجمان محمد ثابت کے مطابق اسرائیلی آپریشن شروع ہونے سے آبادی کو 12 گھنٹے بجلی مل رہی تھی جب کہ اب یہ دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے ہو گیا ہے۔غزہ میں وزارت زراعت کے اندازے کے مطابق اسرائیلی حملوں اور بم باری کے نتیجے میں گرین ہاؤسز، کاشت کاری کی اراضی اور پولٹری فارموں کو پہنچنے والے نقصان کا حجم تقریبا 2.7 کروڑ ڈالر ہے۔

اسکائی نیوز عربیہ چینل نے فلسطینی سیاست دان اور بین الاقوامی تعلقات کے مشیر اسامہ شعث کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مرتبہ تعمیر نو کی لاگت 2014ء سے زیادہ ہو گی۔

اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

اسرائیلی بربریت، پاکستان کی تاجر تنظیمیں میدان میں آ گئیں

جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

مسلمان اکٹھے ہوجائے توفلسطین کی آزادی کوئی روک نہیں سکتا،گورنر پنجاب

اسرائیلی بربریت سے ابتک کتنے ہزار فسلطینی بے گھر ہو چکے؟

فلسطینی مسلمانوں کی مدد، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا

فلسطینی عوام کی مدد، گورنر پنجاب بازی لے گئے

حکومت نہیں جانا چاہتی نہ جائے ہمیں فلسطین بھیجیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،رکن اسمبلی کا اعلان

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ پر 25 منٹ میں 122 بم برسائے گئے

پاکستان کی اہم شخصیت کا ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ غزہ جانے کا اعلان

جو کہا کر دکھایا، فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ قریشی نیو یارک روانہ

جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کا جشن، جنگ بندی مزاحمت کی جیت قرار

جنگ بندی کیلیے پاکستان سمیت کس ملک نے کردار ادا کیا؟ طاہر اشرفی نے بتا دیا

اسرائیلی جارحیت، شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اقوام متحدہ دفتر پہنچ گئے

Shares: