افغان خواتین کی میتیں بھارت سے واہگہ بارڈرکے ذریعے پاکستان لانے کی اجازت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دو افغان خواتین کی میتیں بھارت سے واہگہ بارڈرکے ذریعے پاکستان لانے کی اجازت دی ہے
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 2 میتیں اور لواحقین آج واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے میتوں کو آج ہی واہگہ سے براستہ طورخم بارڈر افغانستان لے لایا جائیگا میتوں کو افغانستان تدفین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اجازت دی گئی پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی امداد جاری رکھے گا
دوسری جانب خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے حوالہ سے پابندیوں کی کیٹیگری سی سے بھارت کو نکال دیا ہے جس کے بعد بھارت اور پاکستان کے ماہین واہگہ بارڈر کو کھول دیا گیا ہے، اب دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں واہگہ بارڈر سے آ سکیں گے۔
قبل ازیں 10 ستمبر کو پاکستان سے بھارت جانے والے پانچ سندھی ہندووں کو بھارتی حکام نے بھارت میں داخل ہونےکی اجازت نہیں دی اور انہیں واپس پاکستان بھیج دیا تھا پانچوں افراد گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کے لئے پہنچے۔ پاکستانی حکام نے ان کے پاسپورٹ چیک کئے اور ان کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ ان افراد کو ویزے کے باوجود بھارتی امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا اور انہیں بتایا کہ بھارت نے کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں بارڈر بند کر دئے تھے۔ ابھی تک بارڈر کو عام شہریوں کے لئےنہیں کھولا گیا۔ اس وجہ سے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔
قبل ازیں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نئے سیاسی حالات ایک حقیقت ہیں،ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان بننے جا رہا ہے ،اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی،بلاول،شہباز شریف ،فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی،دنیا کدھرجارہی ہے،اپوزیشن کو سمجھ ہی نہیں پوری دنیا کے میڈیا میں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے ،بھارتی میڈیا کو دیکھ کر ہنسی آئی جیسے پاکستانی وفد دہلی گیا ہو،پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا تو بھارت میں بے چینی پیدا ہوئی ،بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
آپ تو پچھلے دسمبر میں ہم سے استعفیٰ لینے آرہے تھے، شیخ رشید







