پریس گیلری کو تالے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،پیپلز پارٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران پریس گیلری میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی میدان میں آ گئی ہے
پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسپیکر اورچیئرمین سینیٹ پریس گیلری کو تالے لگانے والوں کا تعین کریں پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس کے دوران پریس گیلری کو تالے لگانا بدترین اقدام ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ فوری معاملے کی تحقیقات کریں، بتایا جائے کہ پریس گیلری کو تالے کس کے کہنے اور کن وجوہات کی بنا پر لگائے گئے؟پریس گیلری کو تالے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں پریس گیلری کو تالا اور صحافیوں پر پابندی لگا کر حکومت نے بدترین اور غیر جمہوری تاریخ قائم کی، دنیا کے سفیروں کے سامنے صحافیوں نے احتجاج کیا لیکن حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں، ان کی 22 سالا سیاسی ‘جدوجہد’ ذاتی تھی، شیری رحمان جمہوریت اور پارلیمان کے لئے کی ہوتی تو ایسا نہیں ہوتا،دو دن صحافی احتجاج کرتے رہے،حکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات کے لئے نہیں گیا،حکومت کا رویہ جمہوری نہیں آمرانہ ہے، اس حکومت کو مشاورت کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں، میڈیا کے ساتھ حکومت کا یہ سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے، صحافت اور آزادی اظہار کی دشمن حکومت کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہیں،
پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ رپورٹرز کو گیلری سے باہر لاک کر دیا گیا ہے اور صدر کے خطاب کو کور کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ وہ یہاںاسمبلی کے دروازے پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ملک میں پریس پر آمرانہ آرڈر ہے۔ یہ نہایت افسوسناک ہے,
مُک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے نعرے
صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ
صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن
مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان