منشیات کیس،رانا ثناء اللہ پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

0
59
منشیات-کیس،رانا-ثناء-اللہ-پر-ایک-بار-پھر-فرد-جرم-عائد-نہ-ہو-سکی #Baaghi

منشیات کیس،رانا ثناء اللہ پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

انسداد منشیات عدالت لاہور میں ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے خلا ف کیس کی سماعت ہوئی

انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی انسداد منشیات عدالت لاہور میں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگلی بار جو ملزم پیش نہ ہوا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،آج تاریخ دیتے ہیں آئندہ تاخیر ہوئی تو سخت آرڈر جاری کریں گے رانا ثنااللہ کی لاہور ہائیکورٹ سے 2019 کو درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی

رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیا،رانا ثناءاللہ کی لاہور ہائی کورٹ سے 24 دسمبر 2019 کو درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی رانا ثناءاللہ اس کیس میں تقریبا چھ ماہ جیل میں قید رہے تھے رانا ثناء اللہ کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی 2019 کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا،

عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مجھ پربے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ،یہ سب حکومت کی انتقامی کارروائیاں ہیں،حکومت اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیوں میں مصروف ہے ،یہ پہلاملک ہے جسے حکومت نے 4 سال میں زوال پذیر بتایا ،حکومت ہر چیز 4 سے 5 فیصد مہنگی کرچکی ہے بھارت اتنا ظلم کرکے دنیا میں معتبر ہے تو ہماری حکومت کیا کررہی ہے؟ وزیرداخلہ کہتے ہیں بھارت نے نیوزی لینڈ ٹیم کو واپس بھجوا دیا ،ملک معاشی طور پر پیچھے جا رہا ہے ،اگر یہ حکومت ایک سال اور رہے تو ملک پاکستان کو مزید پیچھے لے جائیں گے عوام اور سیاسی جماعتیں اس حکومت کے خلاف میدان میں آئیں ججز کو باتھ روموں میں بٹھا دیا ہے کورٹس کو کسی پراپر جگہ پر بٹھایا جائے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اس بات کا نوٹس لیں حکومت نہ صرف اپوزیشن کے خلاف جعلی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے حکومت ملک کے خلاف کام کر رہی ہے حکومت نے ملک کو زوال پزیر بنایا حکومت نے بجلی کا بل ،بچوں کی روٹی اور مریضوں کی دوائیاں مشکل کر دیں حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کر دیا ڈبو اور چھیدا ٹلی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو انڈیا نے بھیج دیا ہے یہ انڈیا کی تعریفیں کیوں کر رہے ہیں اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں یہ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے گی اس حکومت کے لیے بلدیاتی الیکشن جیتنا ممکن نہیں جاوید لطیف پارٹی کا حصہ ہیں لیکن ان سے اس بات کا جواب لیا جائے گا

@MumtaazAwan

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے منہ کو بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں پی ٹی آئی والوں کی تلاشی اب ہم لیں گے ہم ان سے اصلی منشیات برآمد کرکے دکھائیں گے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے قانون موجود ہے،ریفرنس کے ذریعے چیئرمین نیب کاتقررقانون کوبائی پاس کرنے کے مترادف ہوگا

شہباز شریف مشکل میں، پیش ہوں ورنہ گرفتار کریں گے، نیب کے بعد ایک اور ادارے نے طلب کر لیا

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

مفاہمت یا یوٹرن، شہباز شریف کو عدالت کے بعد حکومت نے بھی ریلیف دے دیا

جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟

نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Leave a reply