داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات.ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

سٹی ٹریفک پولیس نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا،

26، 27، 28 ستمبر تک عرس تقریبات جاری رہیں گیں،آصف صدیق کی نگرانی میں 03 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز، 654 وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 10 فوک لفٹرز، 02 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں،زائرین کی آمد ورفت کےلئے 04 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں،زائرین اپنی گاڑی/موٹر سائیکل کو گریٹر اقبال پارک، ناصر باغ، موری گیٹ اور دربار آئی ہسپتال میں پارک کر سکتے ہیں، گریٹر اقبال پارک، موری گیٹ،ناصر باغ گراؤنڈاور داتا دربار آئی ہسپتال پارکنگ، سنٹرل ماڈل ہائی سکول، عقب ٹی بی ہسپتال، اڈا کروان اور پیر مکی سنگل لین میں زائرین کی گاڑیوں کو پارک کروایا جائیگا۔عرس مبارک کی تقریبات کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائیگا،

ٹریفک پلان کے مطابق شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے جانب ریلوے اسٹیشن بجھوایا جائیگا، اسی طرح شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں بجھوائی جائیگی، چوبرجی چوک سے لوئر مال/داتا صاحب آنیوالی ٹریفک کوMAOکالج سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائیگا، انرسرکلر روڈسے آنیوالی ٹریفک موری گیٹ سے براستہ اردوبازارکچہری روڈ اپنی منزل کیطرف جاسکے گی،بوقت ضرورت ٹرن لاء کالج سے ٹریفک کواردو بازار نہیں جانے دیا جائیگا، انر سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی،چوک ضلع کچہری،کارنرDIGآپریشن آفس،R/Oگیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کوئی بھی ٹریفک لوئر مال نہیں جاسکے گی،چوک ریٹیگین،چوک بلال گنج چوک بیری والا،R/Oموری گیٹ سے بھی کوئی ٹریفک داتا حضورکی طرف نہیں جاسکے گی چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک آزادی سے بھی کسی قسم کی ٹریفک لوئرمال روڈ پر داخل نہیں ہوگی، شاہدرہ سے اپر مال آنے والے شہری براستہ ریلوے اسٹیشن، پریس کلب سے اپر مال جا سکتے ہیں، چوبرجی اور پی ایم جو چوک سے راوی روڈ جانے والے شہری براستہ سگیاں رنگ روڈ جا سکتے ہیں،تمام سست رفتار ٹریفک کو چوک ٹیکسالی براستہ موہنی روڈ اور موری گیٹ سے جانب اردو بازار چلایا جائیگا،لوئر مال روڈ، چوک ضلع کچہری تا یو ٹرن پیر مکی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا، راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو مکمل آگاہی دی جائیگی،

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

فیصلہ کرلیں کہ ایوان کی کارروائی کیسے چلانی ہے؟ اسد قیصر نے اجلاس کیا ملتوی

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

اسمبلی میں ہنگامہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک کس کو دے دیا؟

اسمبلی میں ہنگامہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک کس کو دے دیا؟

اسپیکر کا استعفیٰ خواہش ہی ہوسکتی ہے، اسد قیصر ڈٹ گئے

ایوان میں اتنا ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے تھا، شیریں مزاری، علی نواز اعوان بھی برس پڑے

 

دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگرنے چہلم اور عرس کے لئے فول پروف انتظامات کا حکم دیا ہے،سی سی پی او لاہور نے داتا حضور کے عرس کی تقریبات کےلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چہلم اور عرس داتا حضور کی تقریبات کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں، زائرین کو تین درجاتی سیکیورٹی حصار میں گزرنے کے بعد داخلہ کی اجازت دی جائے، چیکنگ پوائنٹس پر چاق و چوبند نوجوان اہلکار تعینات کئے جائیں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرزکا استعمال یقینی بنایا جائے، ڈولفن اور پولیس ریسپانس ٹیمیں دربار اور ملحقہ شاہراہوں پر موثر پٹرولنگ جاری رکھیں، پولیس اہلکار عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سیکیورٹی کے پیش نظر مختص کردہ پارکنگ کے علاوہ کہیں گاڑی، موٹرسائیکل کھڑی نہ ہونے دیں، تقریبات کے دوران دربار کے گردونواح میں سرچ آپریشنز جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ ہوٹلوں، بس اڈوں، ٹیکسی و رکشہ اسٹینڈز پر کڑی نگرانی کی جائے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، شہری کسی بھی مشتبہ شخص یا بیگ کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں،

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

داتا دربار سمیت اہم مقامات پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

Shares: