شیخ رشید نے نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی آفر کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کامعاملہ وزارت داخلہ د یکھے گی جبکہ یوسف رضا گیلانی عدالت یاوزارت داخلہ سے رجوع کرسکتے ہیں ۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب میں کہتا تھا کہ ن لیگ سے ش لیگ نکلے گی تب سب لوگ میرا مذا ق اڑاتے تھے، نواز شریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، نوازشریف کو ملک میں تیسری خوراک لگ چکی ہے،نواز شریف نے آنا ہے تو 24 گھنٹوں میں آسکتے ہیں، نوازشریف نے واپس نہیں آنا اور یہ لوگ سیاسی گندکریں گے جبکہ اسی سیاسی گند کے اثرات ان پر ہی پڑیں گے افغانستان کیلئے آن لائن ویزا جاری کررہے ہیں جس سے بہت سے معاملات آسان ہوں گے جبکہ طور خم اور چمن بارڈر کو مکمل بائیو میٹر ک کردیا گیا ہے اور انسانی بنیادوں پر جتنا ہو سکا افغانستان کی مددکریں گے، جو لوگ افغانستان جانا چاہتے ہیں اور چالیس سال سے بیٹھے ہوئے ہیں وہ بغیر فیس جاسکتے ہیں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستانکے ساتھ مذاکرات کا کوئی علم نہیں ہے جبکہ تین سے چار گروپس کے کالعدم تنظیم کو جوائن کرنے کی اطلاعات ہیں پاکستان مزاحمت نہیں مفاہمت کا داعی ہے، وزیراعظم نے کہا تھا جو لوگ ہتھیار پھینکیں گے اور آئین پاکستان کو مانیں گے ان کے ساتھ بات ہوگی تاہم ملک کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پنڈورا لیکس جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کریں گے،افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیادپرمدد جاری رکھیں گے،زمان پارک کے گھروں کا شوشا اڑایا گیا،اداروں کو نشانہ بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پوری دنیا نے اداروں کی صلاحیت کو تسلیم کیا ہے پاک فوج اور ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ن لیگ صرف کمپنی کی مشہوری کے لیے اداروں کو بدنام کر رہی ہے،کئی ہزار ویزا ہولڈر لوگ لاپتہ ہیں ان کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں مزاحمت کے نہیں مفاہمت کے داعی ہیں

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید کی نیشنل ایکشن پلان سیکریٹریٹ فاٹا ہاؤس میں آمد، جہاں انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان روابط بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

@MumtaazAwan

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

Shares: