مزید دیکھیں

مقبول

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

کراچی میں خون کی ہولی، ڈاکو راج برقرار، 5 دنوں میں 5 جانیں ضائع

کراچی،باغی ٹی وی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ڈاکو راج کی...

شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

پشاور، تھانہ تاتارا پولیس نے حیات آباد اور اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی میں ملوث ہے جس کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے ہے، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سمیت ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کو شراب سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے 57 بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

گزشتہ روز تھانہ تاتارا پولیس کو شراب سمگل کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ تاتارا عمران اللہ نے فیز 7 کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 57 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کلیم اللہ ولد جانس خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے ہے جو موٹر کار کے زریعے شراب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم منظم شراب سپلائر گروہ کا کارندہ ہے جس کے خلاف ضلع چارسدہ اور ضلع نوشہرہ میں بھی مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

قبل ازیں گزشتہ روز تھانہ پشتخرہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اچینی ڈورہ پر دو فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو کر شدید فائرنگ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ محمد علی نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین سے سات ملزمان ادریس گل ولد ابراہیم، یحی ولد فدا محمد، ارباب شہزاد ولد ارباب سعادت، فدا محمد ولد صالح محمد، بلال حمید ولد حمید، حمید ولد سبز علی اور فرہاد ولد محمد اشرف کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ چار عدد کلاشنکوف اور ایک پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان فریقین کا آپس میں جائیداد ملکیت پر تنازعہ چلا آ رہا ہے جس کے پرامن حل کی خاطر پولیس نے علاقہ عمائدین سے بھی رابطہ قائم کر لیا ہے، سریدست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan