پیکا ترمیمی آرڈینینس کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈینینس کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئےگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ،عدالت نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20کے تحت زیر التوا شکایات کی رپورٹ طلب کر لی،درخواست کو دیگر کیسز کے ساتھ یکجا کر کے 10 مارچ کو سماعت کی جائے گی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف کیس کی سماعت کی
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے نئے سوشل میڈیا رولز کے حوالے سے دلائل دیئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایمان مزاری سے سوال کیا کہ آپ نے سوشل میڈیا رولز کا مطالعہ کیا ہے؟ جس رول کا حوالہ آپ نے دیا، یہ تو کافی مناسب ہے،ریگولیشن غیر قانونی نہیں، حکومت کے پاس رولز بنانے کا اختیار ہے، اگر کوئی کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے تو یہ جرم ہے،حکومت نے رول بنا دیا ہے کہ متنازعہ اور غیر قانونی مواد کو ہٹایا جا سکتا ہے،
اسلام آباد ہائی کورٹ نےایمان مزاری کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا رولز پڑھ لیں اور کیس کی تیاری کر کے آئیں،
قبل ازیں پیکا ترمیمی آرڈیننس ، پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن اور صحافتی تنظیموں کی درخواست پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو دلائل کیلئے 10 مارچ کو طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزاروں کو پیکا کے سیکشن 20 پر کوئی اعتراض نہیں ؟ درخواست گزاروں نے آرڈیننس چیلنج کیا ہے جس میں ترامیم ہیں، ہتک عزت کے سیکشن 20 کو فوجداری قانون میں ہونے کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے،عدالت کے سامنے کیس ہے کہ کیا ہتک عزت کو فوجداری قانون میں ہونا چاہیے؟
فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کے اظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم
پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے
فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید
جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ
بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا
اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل
پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم ،پی ایف یو جے عدالت پہنچ گئی
پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری
پیکا ترمیمی آرڈیننس ،حکومتی اتحادی بھی وزیراعظم سے نالاں،ن لیگ کا بھی بڑا اعلان
پیکا ترمیمی آرڈیننس،وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا
برطانیہ میں بادشاہت بچانے کے لیے فوجداری مقدمات شروع ہوئے تھے،عدالت
پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم
پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت