عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

0
110

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر کی ن لیگ میں شامل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں،

چودھری عاصم نذیر کے نام سے بنے ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر ن لیگ میں شامل ہو گئے، چودھری عاصم نذیر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ یہ سیٹ کسی کے باپ کی وجہ سے نہیں اپنی کارکردگی اور حلقہ کے عوام کی محبت کی وجہ سےمسلسل چار بار جیت چکا ہوں کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے فیصل آباد کو سجایا ہے اور سجاتے جائیں گے

https://twitter.com/ChAsimNazir/status/1508491833143283714

عاصم نذیر چودھری کے اس اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہونے کے بعد خبریں چلنا شروع ہو گئیں کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی تا ہم باغی ٹی وی نے عاصم نذیر چودھری سے رابطے کی کوشش کی، ان سے رابطہ نہ ہو سکا، بعد ازاں عاصم نذیر چودھری کے پی اے حسن نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم نذیر ن لیگ میں شامل نہیں ہوئے، یہ فیک اکاؤنٹ ہے، پہلے اس پر شعرو شاعری ہوتی تھی اور اب رات کو یہ اعلان کر دیا گیا، ہم تو فون سن سن کر تھک گئے ہیں، رات سے وضاحتیں دے رہے ہیں،

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے ، قومی اسمبلی میں گنتی کے عمل کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے نعرے بازی کی ،منحرف اراکین آج کے اجلاس میں نہیں آئے ،سپیکر کی جانب سے گنتی کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161ممبران نے ووٹ دیا۔ اسپیکر کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 7 دن میں ووٹنگ کروانے کے پابند ہیں ،قومی اسمبلی کااجلاس 31مارچ تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا تحریک عدم اعتماد پربحث 31مارچ سے شروع ہوگی قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ 2022 بروز جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

Leave a reply