مزید دیکھیں

مقبول

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

ٹک ٹاک سٹارسرکاری ملازمین کا احتساب ناگزیر.تحریر: ملک سلمان

چاہئے تو یہ تھا کہ بیوروکریسی اور سرکاری...

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے...

ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور حماس...

کراچی میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا...

سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟

سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا گیا

رکن قومی اسمبلی علی وزیراسلام آباد پہنچ گئے علی وزیر کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا علی وزیر کو کراچی کی سنٹرل جیل سے رہا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ اسلام آباد پہنچے دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، علی وزیر کو سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رکھا جائے گا جہاں اپوزیشن کے اراکین اسمبلی موجود ہیں، علی وزیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے سندھ ہاؤس کا کمرہ نمبر 214 سب جیل قرار دیا گیا ہے، علی وزیر کی سکیورٹی کی سخت ہدایت کی گئی ہے

اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا،شیزا فاطمہ،نوید قمر کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کے لیے درخواست جمع کروا دی، درخواست نوید قمر، محسن داوڑ اور ن لیگی رہنماؤں نے جمع کروائی ، اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے کہا تھاکہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دیں گے، اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈوکشن آرڈر کے لئے درخواست دے دی ہے

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ علی وزیر کے پروڈکش آرڈر جاری کئے جائیں اور علی وزیر کو بطور ممبر قومی اسمبلی عزت و احترام کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کرنےکا موقع دیا جائے، جب تک عدم اعتماد کی تحریک کا رزلٹ نہیں نہیں آ جاتا پارلیمنٹ لاجز میں رکھاجائے یہ اسکا حق ہے ،

قبل ازیں اسلام آباد میں سیاسی ماحول موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ مزید گرم ہو رہا ہے، اپوزیشن کی ملاقاتیں، رابطے جاری ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی، ظہرانے میں پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی اسمبلی شریک تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی اراکین قومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کے اجلاس کے حوالے سے اہم ہدایات دیں

https://twitter.com/SardarAbidppp/status/1509459623698485250

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کے درمیان سیاسی امور پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی اور اسلم بھوتانی پر مشتمل سابق حکومتی اتحادی بھی موجود تھے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، شیری رحمان، خورشید شاہ، نوید قمر، محسن داوڑ و دیگر بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ‏آج اسپیکر قومی اسیمبلی کے پاس عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کا کوئی آئینی و اخلاقی جواز نہیں ہوگا،عمران خان کی مصنوعی اکثریت اب اقلیت میں تبدیل ہو چکی ہے،عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو آج عمران خان کے سلیکٹڈ حکومت کا آخری دن ہوگا، عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں؟ ‏ڈوبتی ہوئی حکومت اب مبینہ خط کو سہارہ بنا کر بچنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم، بی اے پی، جمہوری وطن پارٹی اور آزاد ارکان کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کا منصب پر ایک دن بھی نہیں رہنا چاہئے تھا،کارکنان کو انتشار پر اکسانے سے بہتر ہے عمران خان استعفی دے دیں،

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ابھی تک قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کی دعوت نہیں ملی،ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خط جلسوں میں لہرایا جانے کے بجائے پارلیمنٹ میں پیش کیاجاتا، خط پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جاتی 40پنکچر والی اسٹریٹجی یہاں استعمال نہ کی جائے، یہ ڈرامہ عدم اعتماد کی تحریک کے دوران کیوں شروع ہوا؟خط جب موصول ہوا اسوقت ریلیزکیوں نہ ہوا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خط سے قومی سلامتی کمیٹی کا کوئی تعلق نہیں،اسپیکر پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں ،ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خط وزیر اعظم نے اپنے سفیر سے کہہ کرلکھوایا اقتدار کو بچانے کے لیے ایسے طریقے اختیار کیے جارہے ہیں،بیک ڈور سے ہو یا فرنٹ ڈور سے ہم آئینی طریقہ اپنا رہے ہیں ،سپریم کورٹ نے کہا ہے کسی کو ریڈ زون آنے کی اجازت نہ دی جائے ،اگر پی ٹی آئی کے ایک لاکھ لوگ آئیں گے تو ہم نے راولپنڈی عہدیداروں کو بتادیا ہے

خالد مگسی کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان پر حملے کی معاشرے میں اجازت نہیں،اپوزیشن اور حکومت میں کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے،شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیوں پر امید ہے وہ ہی بتاسکتی ہے اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں عمران خان حکومت بچانے کی کوشش کررہے ہیں وزیراعظم نے کراچی کے لیے ریلیف پیکج دیا تو کیا بلوچستان نظر نہیں آیا

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan