ابھی بہت کام کرنا باقی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے آپریشن ردالفساد سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 22فروری 2017کوآرمی چیف کی قیادت میں آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا آپریشن ردالفساد کو 4 سال مکمل ہوگئے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ وہ علاقے جو دہشتگردی کا شکارتھے اب وہاں اقتصادی سرگرمیاں جاری ہیں،گوادر، شمالی علاقے اور کےٹو دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،چمن بارڈر پر ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم جلد فعال کردیا جائے گا،ہمیں اس بات کا ادراک ہےکہ افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہے، پوری دنیا افغان امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے،ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، نئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے مکمل اہداف حاصل کریں گے، پاکستان نے افغان امن کیلئے بہت مثبت کردار ادا کیا،
بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر
غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ
مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے گئے، 344 دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئیں جن میں 58 پر عملدرآمد ہو چکا، 78سےزائد تنظیموں اوردہشت گردوں کیخلاف بھرپور ایکشن کیا گیا، دہشتگردوں کے ایسٹ کو فریز ،نقل وحرکت پر پابندی لگائی گئی۔ دہشت گردوں کی نقل وحرکت اور اغوابرائےتاوان کےعمل پر مؤثر کام جاری ہے ، بلوچستان،جی بی میں نوجوانوں کو انتہا پسندی پر مائل کرنے کےعزائم کوناکارہ بنایا گیا اور انتہاپسندی کی طرف مائل 2005 لوگوں کو قومی دھارے میں واپس لایا گیا۔ کراچی میں آپریشن کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی، کراچی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاحامل ہے اور عالمی کرائم انڈیکس میں چھٹے سے103 نمبر پر آگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ امن کا سفر الحمد اللہ جاری ہے ،آپریشن ردالفساد صرف ایک ملٹری آپریشن نہیں تھا اس کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط تھا، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بہت حد تک کی جاچکی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کےتحت کچھ چیزوں پر کام باقی ہے ان پر بھی کام ہورہا ہے، اورتیزی سے ہورہا ہے۔ایف اے ٹی ایف پر ایک پروسیجر کے تحت بہت کام ہوا ہے ۔ جو سفر طے کیا ہے اس کو ہر کوئی مان رہا ہے۔ قبائلی اضلاع کا اپنا کلچر ہے، واقعات زیرو نہیں ہوں گے وقت لگے گا،عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پایا جائے گا ،پاکستان کے پیش کیے گئے ڈوزیئرکے حوصلہ افزا نتائج آئے،
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سب بیس لیس ہیں، فوج میں ہر ایک کا اپنا ٹینور ہے وہ اپنا وقت پورا کرتا ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں
مولانا فضل الرحمان پنڈی آتے ہیں تو "چائے "پلائیں گے، ترجمان پاک فوج
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے
بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب
بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج