عدالت کے پاس قوانین کو معطل کرنے کا اختیار ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کو آئینہ دکھا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے زرعی قوانین پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس قوانین کو معطل کرنے کا اختیار ہے ، کسانوں سے مذاکرات کیلئے زرعی ماہرین کی کمیٹی بنائی جائے گی ۔کسانوں کو اب کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہو گا اور قوانین سے متعلق کمیٹی فیصلہ کرے گی
سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی حکومت اور کسانوں کے درمیان جاری تنازعہ کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ کو پیش کرے گی۔
سماعت کے دوران کسانوں کی طرف سے کمیٹی تشکیل دینے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ کسان کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر معاملہ کا حل نکالنا ہے تو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
کسانوں کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل ایم ایل شرما نے عدالت کو بتایا کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کی تشکیل شدہ کسی بھی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ زرعی قوانین کو ختم کیا جائے۔اس پر چیف جسٹس ایس اے بوبڑے نے کہا، ہم قوانین کے حوالہ سے متفکر ہیں اور ساتھ ہی احتجاج کے دوران جانی اور مالی حفاظت کے لئے بھی فکر مند ہیں۔ ہمارے پاس جو قوت ہے ہم اس کا استعمال کر کے اس معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے اختیارات میں سے ایک یہ ہے کہ ہم قانون کو معطل کر دیں اور ایک کمیٹی تشکیل دے دیں۔
چیف جسٹس نے کہا ہم کمیٹی اس لئے تشکیل دے رہے ہیں تاکہ تصویر صاف ہو سکے۔ ہم کسانوں کے ان دلائل کو سننا نہیں چاہتے کہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ہم مسئلہ کا حل چاہتے ہیں۔ اگر آپ غیر معینہ مدت تک احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ کمیٹی اس معاملہ میں عدالتی عمل کا حصہ ہوگی۔ ہم قوانین کو کچھ وقت کے لئے معطل کرنے جا رہے ہیں لیکن ہمیشہ کے لئے نہیں۔
کسانوں کی طرف سے پیش وکیل ایم ایل شرما نے کہا کسانوں کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ بات چیت کے لئے آئے لیکن وزیر اعظم نہیں آئے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے کسانوں کے پاس جانے کے لئے نہیں کہہ سکتے وہ اس معاملہ میں پارٹی نہیں ہیں۔ کسان رام لیلا میدان یا کسی دوسرے مقام پر احتجاج کے لئے دہلی پولیس کمشنر کو اپنی درخواست پیش کر سکتے ہیں
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت زرعی قوانین کو قانون سازی کرتے ہوئے واپس کرے اور اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ۔کسان بھارت میں ڈیڑھ ماہ سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں
بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟
بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی
بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جس طرح سے مظاہرین سے نمٹ رہی ہے ہمیں اس پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ باہم تنازعہ کسانوں کو پریشانی کا باعث بنا رہا ہے۔اعلیٰ جج نے حکومت کو قانون سازی روکنے کی تجویز دی جبکہ کسانوں کے خدشات کو سنا گیا اور کہا کہ اگر دونوں فریقین میں تعطل رہا تو عدالت احکامات صادر کرے گی۔
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان
بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں
مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”
حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا
کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری
کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام
مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا
مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان
نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع