عدم اعتماد کا ڈر یا کچھ اور،عثمان بزدار سے اہم شخصیت کی ملاقات

0
45

عدم اعتماد کا ڈر یا کچھ اور،عثمان بزدار سے اہم شخصیت کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی وزیراعلیٰ آفس آمد ہوئی ہے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی عثمان بزدار اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اپوزیشن کی منفی سیاست کی مذمت کی، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے-

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والو ں نے پہلے استعفوں او رلانگ مارچ کے نعرے لگائے- عدم اعتماد کا شوشہ لانگ مارچ سے راہ فرار کے لئے چھوڑا گیا ہے – لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا- پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن کو ہر موقع پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے- پنجاب میں اتحادی جماعت کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں -پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے-پنجاب کی 73فیصد آبادی کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے ہیلتھ کوریج فراہم کردی ہے-مارچ کے آخر تک پنجاب کی پوری آبادی کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس فراہم کردیں گے-ہر خاندان کوسالانہ 10لاکھ روپے مفت علاج کی سہولت دے رہے ہیں –

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب حکومت نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا پروگرام متعارف کرا کر دکھی انسانیت کی حقیقی خدمت کی ہے-اپوزیشن کی سیاسی انتشار پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست قومی مفادات کے منافی ہے-پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےباہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا، اراکین قومی اسمبلی حیدر علی خان، جنید اکبر خان، صالح محمد خان،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی کی ملاقات ہوئی، معاون خصوصی نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا ہے۔ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے۔ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیا گیا۔ اپوزیشن نے کھوکھلے نعرے لگا کرسب کو مایوس کیا۔ نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں -پی ڈی ایم نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیاہے۔یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔عوام کی خدمت ہمارا ایجنڈا ہے۔زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے بڑا اقدام وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 12نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی اور کہا کہ 12نئی یونیورسٹیاں پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم کی جائیں گی-یونیورسٹیوں کے چارٹر کو جلد حتمی شکل دی جائے-عنئی یونیورسٹیاں بننے سے دور دراز علاقو ں کے طلبہ بالخصوص طالبات مستفید ہوں گی۔پنجاب حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔پنجاب کو ہائر ایجوکیشن کا مرکز بنائیں گے۔عالمی سطح پر پنجاب کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں ہائرایجوکیشن کے197ترقیاتی منصوبے 15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جارہے ہیں -اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

سکول طالب علم کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

Leave a reply