افسران صرف تنخواہیں اور مراعات لے رہے،چیف جسٹس برہم

0
65
سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت،پیپلز پارٹی،جے یو آئی کی درخواست دائر

افسران صرف تنخواہیں اور مراعات لے رہے،چیف جسٹس برہم

چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظورکر لی گئیں

سپریم کورٹ نے اپیلوں پر فیصلے تک چیئرمین اور ممبران کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی عدالتی فیصلے کے نتیجہ میں فارغ ہونے والے افسران اور ملازمین کو بھی کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی،ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پبلک سروس کمیشن کا قانون غیرآئینی قرار دیا،ہائیکورٹ نے کمیشن کی تمام بھرتیوں کو بھی کالعدم قرار دیا، عدالتی فیصلے سے ایک ہزار میڈیکل افسران کی بھرتیوں کا عمل رک گیا، سپریم کورٹ نے تمام افسران کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی

خیبرپختونخوا نجی میڈیکل کالجز میں ہاوس جاب کرنے والے ڈاکٹرز کے ماہانہ وظیفہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کے ہاوس جاب ڈاکٹرز کوگورنمنٹ کالجز کے مساوی ماہانہ وظیفہ دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ پی ایم سی ایکٹ میں پرائیویٹ کالجز کو سرکاری کالجز کے مساوی ماہانہ وظیفہ دینے کا کہا گیا نجی میڈیکل کالجز 10، 10 لاکھ روپے فیس لیتے ہیں اور وظیفے دیتے کتراتے ہیں،نجی میڈیکل کالجز کو ہاوس جاب ڈاکٹرز کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،نجی میڈیکل کالجز کو 43 ہزار کے بجائے 46 ہزار ماہانہ دینے میں کیا قباحت ہے؟میڈیکل کالجز کے لیے اپنا اسپتال بنانے اور ماہانہ وظیفے دینا لازم ہے، پشاور ہائیکورٹ نے حکم برقرار رکھتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی درخواست مسترد کر دی

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے ایرا کو تمام زیرتعمیر منصوبے جون 2022 تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا خیبرپختونخوا حکومت سے بھی عدالت نے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی خیبرپختونخوا میں تعمیر شدہ اسکولوں میں طلبہ و اساتذہ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں سپریم کورٹ نے چیئرمین ایرا پر اظہار برہمی کیا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایرا افسران صرف تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں آپ کے اپنے بچے اسکول سے محروم ہوتے پھر آپ کام کرتے، چیئرمین ایرا نے کہا کہ 14ہزار منصوبے مکمل کرنا تھے صرف 3 ہزار رہ گئے ہیں،تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین ایرا سے سوال کیا کہ جو منصوبے رہ گئے وہ کونسے ہیں؟ چیئرمین ایرا نے عدالت میں جواب دیا کہ تعلیم اور صحت کے منصوبے مکمل ہونا باقی رہ گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت آپکی ترجیح ہوتے تو آج مکمل ہوتے، زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں تو اسکول ایک سال میں ہی بن جانے چاہیے تھے، جن اسکولوں کی تصاویر دی گئی ہیں وہ غیر فعال لگتے ہیں، جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کی غفلت نے تعلیم کو صنعت بنا دیا ہے، پہلے 8روپے کالج کی فیس ہوتی تھی اب چھوٹے بچے کی 30 ہزار روپے ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مفت تعلیم فراہم کرے، خیبر پختونخواحکومت ایرا کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے،ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے کہا کہ اب تک 540 میں سے 238 اسکول مکمل کر چکے ہیں، سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی

@MumtaazAwan

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی

سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے

شادی ہال کھولے، نائٹ کلب بھی کھول لیں، سپریم کورٹ سول ایوی ایشن پر برہم،بڑا حکم دے دیا

Leave a reply