ایک دن میں کورکمانڈ نہیں بن جاتے ،زندگی لگانا پڑتی ہے ،شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستا ن زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس ہے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر امدادی ادارے متاثرہ اضلاع میں مصروف عمل ہیں،پنڈورالیکس میں 2 زمان پار ک کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی افغانستان میں امن ہوگا تو خطے اور پاکستان میں امن ہوگا،پنڈورا لیکس میں جوبھی ملوث پایاگیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی، اداروں کے خلاف بیانات دیئے جارہے ہیں،مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے،فوج جمہوریت کے ساتھ ہے،کل ان کی سیاست ختم ہوئی تو مریم نوازذمہ دار ہوں گی،ثابت ہوگیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی میں بھارت ملوث تھا مرے ہوئے لوگوں کی ویکسی نیشن کی خبریں آرہی ہیں،کورونا ویکسی نیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے،این سی او سی کو دنیا بھرمیں کارکردگی کےباعث پذیرائی حاصل ہے،پنڈورا لیکس کے ذمہ دارا ن کے خلاف وزیراعظم انکوائری کا کہہ چکے ہیں،پاکستان کے حساس اداروں کو نشانہ نہیں بنا سکتے ،الیکشن کے قریب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی نئی صف بندی دیکھ رہا ہوں فوج اور جرنیلوں کی ترقی اورتبادلے معمول کا کام ہے ،ایک دن میں کورکمانڈ نہیں بن جاتے ،زندگی لگانا پڑتی ہے ،مریم نوازشہبازشریف کے محنت پر پانی پھیر دیتی ہیں، نوازشریف کا وقت گزر گیا،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پنڈورا لیکس جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کریں گے،افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیادپرمدد جاری رکھیں گے،زمان پارک کے گھروں کا شوشا اڑایا گیا،اداروں کو نشانہ بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پوری دنیا نے اداروں کی صلاحیت کو تسلیم کیا ہے پاک فوج اور ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ن لیگ صرف کمپنی کی مشہوری کے لیے اداروں کو بدنام کر رہی ہے،کئی ہزار ویزا ہولڈر لوگ لاپتہ ہیں ان کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں مزاحمت کے نہیں مفاہمت کے داعی ہیں

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورراولپنڈی کے ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال کیا گیا،عثمان بزدار اورشیخ رشید نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،عثمان بزدار اورشیخ رشید نے زلزلہ متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تین برس کے دوران صرف عوام کی خدمت کی ہے۔ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ پنجاب میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا ہے۔راولپنڈی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔مخالفین نے تین برس میں صرف پراپیگنڈا کیا۔ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں -کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکاہے۔پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اورپرنسپل سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے

@MumtaazAwan

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

شیخ رشید نے نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی آفر کر دی

Shares: