مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ...

اوچ شریف: ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات، تمام محکمے الرٹ

اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)اسسٹنٹ کمشنر...

پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکمل...

عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

عالمی بینک کے بورڈ نے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے افغانستان کیلئے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کر دی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے مذکورہ رقم 2 امدادی اداروں کو جاری کرنے کی حمایت کی ہے جن میں اقوام متحدہ کا ادارہ عالمی فوڈ پروگرام اور چلڈرن فنڈ (یونیسف) شامل ہیں اس رقم کو جاری کرنے کے لیے عالمی بینک کے افغانستان کی تعمیر نو کے ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) سے منسلک 31 ڈونرز کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کے بورڈ ممبران کے اجلاس میں 1.5 ارب ڈالر کے ٹرسٹ فنڈ میں سے 5 کروڑ ڈالر انسانی امدادی اداروں کو منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔

واضح رہے کہ واشنگٹن نےافغانستان کے مرکزی بنک کےقریباً ساڑھے نو ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کررکھے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بنک نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں اوراگست میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ امداد کے ساتھ ساتھ 34 کروڑ ڈالر کی رقم بھی روک رکھی ہے-

عشروں پرمحیط طویل جنگ کے بعدافغان معیشت تباہ ہو چکی ہے، سرکاری ملازمین کو کئی ماہ تک تنخواہ نہیں دی گئی ہیں اورقومی خزانہ درآمدات کی ادائیگی کرنے سے قاصرہے۔اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ موسم سرما کے مہینوں میں قریباً دوکروڑ 20 لاکھ افراد یعنی نصف سے زیادہ آبادی کو خوراک کی ’’شدیدقلّت‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔افغانستان کی 3 کروڑ 90 لاکھ عوام کو معاشی بدحالی، سردیوں میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کا سامنا ہے-

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی امداد جاری کرنے سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں لیکن امریکی پابندیوں کے باعث عالمی مالیاتی اداروں کے لیے فنڈز کو افغانستان میں منتقل کرنا ہی ایک بڑا مسئلہ ہے-

امریکی حکومت کئی بار بینکوں کو یقین دہانی کروا چکی ہے کہ انسانی امداد کی غرض سے رقوم کا لین دین کیا جا سکتا ہے، اس کے باوجود امدادی اداروں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی اشیا بھی افغان عوام تک پہنچانے میں مشکلات درپیش ہیں ٹرسٹ فنڈ میں سے کسی بھی امدادی ادارے کو رقم منتقل کرنے کے لیے تمام ڈونرذ کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ امریکہ اس فنڈ کا سب سے بڑا ڈونر ہے۔

دوسری جانب "العربیہ” کے مطابق طالبان نے دوحہ میں دو روزہ مذاکرات کے بعد امریکا سے افغانستان کے اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ غیرملکی امداد پر گزارہ کرنے والا جنگ زدہ ملک اس وقت سخت معاشی بحران سے دوچار ہےافغان وزیرخارجہ ملّا امیرخان متقی اورافغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام ویسٹ کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

جبکہ افغان وزارت خارجہ کےترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹویٹ کیا کہ دونوں وفود نے سیاسی، اقتصادی، انسانی، صحت، تعلیم اور سلامتی سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ ضروری بنک کاری اورنقد رقوم مہیا کرنے کی سہولت پر تبادلہ خیال کیا ہے افغان وفد نے امریکی فریق کو سلامتی کی یقین دہانی کرائی اور زور دیا کہ افغانستان کی منجمد رقوم غیر مشروط طور پرجاری کی جائیں، بلیک لسٹ اور پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے اورانسانی امورکو سیاسی معاملات سے الگ کیا جانا چاہیے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےایک بیان میں کہا کہ امریکااس بات کویقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ امریکی پابندیاں افغان شہریوں کی عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد حاصل کرنے کی اہلیت کومحدود نہ کریں جبکہ منظورشدہ اداروں اورافراد کو اثاثوں سے انکار نہ کریں امریکی محکمہ خزانہ نے افغان عوام کوانسانی امداد کے مسلسل بہاؤاور بنیادی انسانی ضروریات مہیاکرنے والی دیگرسرگرمیوں کی حمایت کے لیے عمومی لائسنس جاری کیے ہیں۔

خواتین ٹی وی پر کیسے آئیں گی؟ طالبان کی جانب سے نئی ہدایات جاری

امریکانے طالبان پر زوردیاکہ وہ ملک بھرمیں خواتین اورلڑکیوں کو تعلیم تک رسائی مہیا کریں۔اس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہارکیاہےاس نے طالبان کو اس عزم کی یاددہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو اپنی سرزمین پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور افغانستان سے امریکی شہریوں کو محفوظ راستے کی ضمانت دیں گے۔

امریکی وفد نے گذشتہ سال فروری میں افغانستان میں اغوا ہونے والے امریکی شہری مارک فریچز کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔طالبان نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ ملّامتقی نے دوحہ میں افغانستان میں جاپانی اور جرمن سفیروں سے بھی ملاقات کی ہے۔

امریکا کے افغانستان پر20 سالہ فوجی قبضے کے خاتمے اورطالبان کے اگست میں آناً فاناًاقتدارمیں آنے کے بعد قطر میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا یہ دوسرا دور تھا-

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان