آرمی چیف اور سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل باجوہ اور سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے باہمی تعاون اور علاقائی سکیورٹی پر بات چیت کی
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی تھے۔ شہزادہ خالد بن سلمان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی اور سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بیٹے ہیں.
سمو نائب #وزير_الدفاع يستقبل قائد الجيش الباكستاني, ويستعرض معه العلاقات الثنائية بين البلدين الشقيقين خاصة في الجانبين العسكري والدفاعي.https://t.co/jgahC3lYju pic.twitter.com/SMPZlkj1J0
— وزارة الدفاع (@modgovksa) August 17, 2020
ملاقات کے بعد سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہرادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’میں نے آج اپنے برادر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے ملاقات کی ہے۔ ہم نے سعودی اور پاکستان کےدوطرفہ تعلقات، عسکری تعاون اورعلاقائی امن کے تحفظ کے لیے دونوں ملکوں کے مشترکہ تصور پر تبادلہ خیال کیا۔
Met today with my brother, H.E. General Qamar Bajwa, Pakistan's Chief of Army Staff. We discussed bilateral relations, military cooperation, and our common vision for preserving regional security. pic.twitter.com/PeDRCErx0i
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) August 17, 2020
سعودی خبر رساں ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان اور پاکستان کے آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ۔خصوصا دونوں ملکوں کے عسکری اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر سعودی افواج کے سرابرہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی ، مشیر وزیر دفاع میجر جنرل انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا،پاکستان کے آرمی چیف کو گارڈآف آنرپیش کیاگیا،اور سلامی دی گئی،بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اوروفدکےاعزازمیں استقبالیہ دیا گیا،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں
بعد ازاں سعودی افواج کے چیفس آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نےملاقات کی ہے۔ سعودی وزارت دفاع نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا کہ ‘جنرل الرویلی نے پاکستان کے آرمی چیف کا ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں خیر مقدم کیا ہے
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل الرویلی اور جنرل باجوہ نے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا
آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے
آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
سعودی سفیر کی اسلام آباد کے لاہور میں اہم ملاقاتیں جاری، سابق وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے
وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے
جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات
پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا
آرمی چیف کی سعودی افواج کے سربراہ سے ملاقات،جنرل باجوہ کا کیسا ہوا استقبال؟ ویڈیو جاری