یہ کام ضرور کریں،وزیراعظم نے دیں ملاقات میں اسد عمر کو اہم ہدایات
یہ کام ضرور کریں،وزیراعظم نے دیں ملاقات میں اسد عمر کو اہم ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،
ملاقات میں ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک، پی ٹی آئی پنجاب کے صدراوروزیر تعلیم شفقت محمود، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدراور وزیرصنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، پی ٹی آئی سندھ کے صدر اوروزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی بھی شریک تھے
وزیراعظم عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے مختلف صوبوں/علاقوں میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کارکنوں کو موثر انداز میں متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے ،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی دونوں بلز جلد ازجلد پارلیمنٹ سے منظور کرالیں قانونی بلز پر اعتراضات اٹھانا اپوزیشن کا کام ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت کے دورانیے پر آئی ایم ایف سے بات کریں گے ,وزیر خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں 5 سالہ توسیع نہ کرنے کا عندیہ دیدیا ترمیمی بل کے تحت مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر5سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے
قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں قانون سازی ،قومی اسمبلی کے آج کے شروع ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی ،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ فنانس ترمیمی بل پر اپوزیشن کو اظہار خیال کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا ،قائمہ کمیٹیوں میں زیر التوا بلوں کی جلد منظوری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،
فنانس ترمیمی بل کی منظوری کا معاملہ،وزیر اعظم متحرک ہو گئے وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومتی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے وزیراعظم نے پارلیمانی امور سے متعلق آج مشاورتی اجلاس طلب کرلیا .اجلاس میں فنانس ترمیمی بل سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمراور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو بلالیا گیا اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین ،وزیر تعلیم شفقت محمود بھی شریک ہوں گے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر اطلاعات فواد چوہدری شریک ہوں گے اجلاس میں منی بجٹ یا فنانس ترمیمی بل کے اہم نکات پر بریفنگ دی جائے گی
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے منی بجٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آئی ایم ایف کے مفادات کے لئے آئی ایم ایف کا بنایا ہوا منی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،منی بجٹ نہیں بلکہ قومی معیشت کو آئی ایم ایف کے سامنے سرینڈر ڈاکیمنٹ اور دستاویز ہے،منی بجٹ ملک اورقوم کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں ذبح کرنے کی این او سی ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے لئیے چراگاہ اور عوام کو بھیڑ بکری بناکے رکھا ہے،عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے، آج اسمبلی میں حکمران الیون اور اپوزیشن الیون کے درمیان معرکہ ہوگا، یہ منظر کوئی دیکھے یانہ دیکھے عوام ضرور دیکھے گی کہ کون آئی ایم ایف کے ساتھ کھڑی ہیں ؟اپوزیشن کسی صورت میں منی بجٹ کومنظور ہونے نہیں دے گی،
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ،ضمنی مالیاتی بل آج منظور کرایا جائے گا ،اجلاس کا 49نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے اجلاس میں مختلف بل اورآرڈیننس پیش کئے جائیں گے ،اپوزیشن نے بل کی منظوری روکنے کے لیے حکمت عملی تیارکر لی ہے، پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس آج ہوگا ،جس کی صدارت قائدحزب اختلاف شہبازشریف کریں گے اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری روکنے پر مشاورت کی جائے گی اپوزیشن قومی اسمبلی میں حکومت کوٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بھی آج اہم ملاقات متوقع ہے جس میں فنانس بل ،فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگراہم امورپر مشاورت ہوگی گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس میں کل بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا،
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب
نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف
اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس
نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت
گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز
جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز
قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان
مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش
گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے
کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی
عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟