آشیانہ ریفرنس،شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

0
30

آشیانہ ریفرنس،شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے

شریک ملزمان بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا احتساب عدالت کے جج نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ملزمان نے نیب کے نئے ترمیمی آرڈینس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی آشیانہ ریفرنس پر کارروائی7 فروری تک ملتوی کر دی گئی

قبل ازیں احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ، رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور پہنچ گئے ملزمان بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،احتساب عدالت لا ہورکے جج ساجداعوان نے بریت کی درخواست پر سماعت کی نیب کی جانب سے ا سپیشل پراسیکیوٹر اسد ملک نے دلائل مکمل کیے شہباز شریف کے 2شریک ملزمان نے بریت کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ،وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہیں اوروہ قرنطینہ ہوگئے ہیں ،

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنی بریت کی درخواست واپس لے لی ،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عدالت پر مکمل اعتماد ہے، میرٹ پر کیس جیتوں گا میں اپنی بریت کی د رخواست واپس لیتا ہوں ،احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی عدالت نے شہباز شریف کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی

عدالت پیشی کے بعد ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست واپس لے لی ہے،حمزہ شہباز نیب کے دونوں ترامیم کا فائدہ نہیں لینا چاہتے، یہ ترامیم حکومت نے اپنے فائدے کے لیے کروائی ہیں یہ این آر او ہے اور ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے،حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے حمزہ شہباز 2 سال پابند سلاسل رہے،رمضان شوگر مل کیس میں ثابت کریں گے ہمارا کوئی کردار نہیں ہے،سانحہ مری سے متعلق اسمبلی کا اجلاس کل ہماری ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے یہ انتہا کا ظلم ہے چند افراد کو او ایس ڈی بنا کر اصل ذمہ داران کو چھوڑ دیا گیا سانحہ مری رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، اصل ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے،

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز واقعی بیمار یا پھر امید سے؟ خبر سن کر نواز شریف بھی مسکرا دیئے

آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

پانامہ سے بھی بڑا سیکنڈل، شریف خاندان کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

Leave a reply