استعفیٰ دینے کے بعد بزدار خاموش نہ رہ سکے،بڑا اعلان کر دیا

استعفیٰ دینے کے بعد بزدار خاموش نہ رہ سکے،بڑا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ جمع کرانے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان صاحب کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیز ہیں، پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہی سب سے اہم ہے نئے پاکستان کے عزم کی تکمیل میں ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا مجھے کبھی کسی عہدے کی تمنا نہیں رہی اور اپنی ذات سے بڑھ کر ملک اور قوم کا مفاد عزیز ہےالحمد للہ ساڑھے تین سال میں عوامی فلاح و بہبود کے ہزاروں منصوبے شروع کیے، اسلامی فلاحی ریاست کے منشور پر عملدرآمد کیا، ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دی اور ہر ضلعے کو وسائل میں اس کا حق دلوایا 23 نئے ہسپتالوں، 21 نئی یونیورسٹیز، 2 نہروں، 4 ڈیمز، 150 سے زائد نئے کالجز، 10 سپیشل اکنامک زونز، ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، 27 ہزار سکولوں کی اپ گریڈیشن، ہیلتھ کارڈ، E-Governance منصوبے، 36 خدمت مراکز، 79 تحصیل ریسکیو 1122 سنٹرز سمیت ہزاروں تاریخی منصوبوں پر کام شروع کیا

علاوہ ازیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خواہشات اور خواب تو بہت تھے، سب پورے نہیں ہو سکتے، اگر امریکی صدر بھی بنا دیا جائے تو انسان خوش نہیں ہوتا ایوان وزیراعلیٰ سے جاؤں گا تو بتاؤں گا کہ ایوان وزیراعلیٰ کیسے آیا میرے سینے میں بہت رازہیں جو راز ہی رہنے چاہئیں، بہت کہانیاں ہیں،کتاب لکھوں تو ریکارڈ فروخت ہو، سوچ رہا ہوں کوہ سلیمان سے7 کلب کا سفر کے عنوان سے کتاب لکھوں میرے خلاف کرپشن کا ایک بھی کیس یا اسکینڈل نہیں بنا اپنے دور میں سرکاری خرچ پر بیرون ملک وفد لے کر نہیں گیا وزیراعظم عمران خان حکم دیں تو سیاست چھوڑنےکو بھی تیار ہوں پارٹی نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے ان کی کامیابی یقینی بناؤں گا کوئی بزدار گروپ نہیں صرف عمران خان کا سپاہی ہو سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں خود مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی کچھ متبادل آپشنز پربات ہوئی میں نے کہا پارٹی اور ملکی مفاد سامنے رکھنا ہوگا

دوسری جانب پنجاب کے نئے وزیر اعلی کے لئے ق لیگ کے سربراہ پرویز الہی کا نام فائنل ہونے کے بعد صوبے میں تقررو تبادلوں کا طوفان چلے گا اس حوالے سے ہنجاب میں تبادلوں کے لئے فہرستوں کی تیاری کا کام جاری ہے۔ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کو تبدیل کر کے سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض دیو یا ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقارخان کو آئی جی تعینات کیا جا سکتا ہے تاہم آئی جی پنجاب کے لئے ایڈیشنل آئی جی فیاض دیو کا نام سہرفرست ہے ایک اطلاع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقار کو بھی خوشخبری دیدی گئی ہے اگر انہیں آئی جی پنجاب تعینات نہیں کیا جاتا تو وہ سی سی پی او لاہور تعینات کئے جائینگے ۔نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد وہ صوبے میں پولیس افسران کے تبادلے کئے جائینگے اسی طرح نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی پر بھی رابطے ہو رہے ہیں

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے ، قومی اسمبلی میں گنتی کے عمل کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے نعرے بازی کی ،منحرف اراکین اجلاس میں نہیں آئے ،سپیکر کی جانب سے گنتی کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161ممبران نے ووٹ دیا۔ اسپیکر کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 7 دن میں ووٹنگ کروانے کے پابند ہیں ،قومی اسمبلی کااجلاس 31مارچ تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا تحریک عدم اعتماد پربحث 31مارچ سے شروع ہوگی قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ 2022 بروز جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

Comments are closed.