اٹک کے علماء کرام کا سیاسی جماعت کے کارکنان کا نکاح اور جنازہ پڑھانے سے انکار

0
37

اٹک کے علماء کرام نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے نکاح اور جنازے پڑھانے سے انکار کر دیا ہے

اٹک کے علماء کرام نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس پر 13 علماء کرام کے دستخط ہیں، اس اعلامئے میں قاضی محمد ارشد الحسینی کے دستخط سب سے اوپر ہیں، جاری اعلامئے میں کہا گیا کہ اٹک شہر کے تمام علماء کرام کا متفقہ فیصلہ، قرارداد مذمت، حالیہ دنوں میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے،10 اپریل کو اٹک شہر کے فوارہ چوک میں مذکورہ سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کیا گیا،اس موقع پر علماء کرام بالخصوص مولانا فضل الرحمان کی علی الاعلان توہین کی گئی ،مولانا فضل الرحمان لاکھوں علماء کرام اور عوام کے متفقہ امیر ہیں انکی توہین علماء کرام کی توہین ہے

اعلامیہ میں کہا گیا کہ احتجاج میں مولانا فضل الرحمان کتا کتا کے نعرے لگائے گئے ،آپ خود سوچیں اگر امام کتا ہو تو مقتدی کی کیا حیثیت ہو گی،اٹک کے علماء کرام نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اس طرح کی غنڈہ گردی، غیر اخلاقی و غیر شرعی حرکات ہر گز قابل برداشت نہیں ہیں، ہم ایسےافراد کے لئے بددعائیں کریں گے نہ انکے نکاح پڑھائیں گے نہ انکے نماز جنازہ میں شریک ہوں گے ،یہ ایسے عناصر ہیں جو اٹک کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں انتظامیہ سے اپیل ہے کہ انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

حکومت اپوزیشن اور اپوزیشن حکومت بن گئی،یہ ہے تبدیلی؟ سراج الحق

Leave a reply