بھائی کی گرفتاری کے بعد تاجر کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
بھائی کی گرفتاری کے بعد تاجر کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
مردان، سٹی سرکل پولیس نے کامیاب کارروائیاں کی ہیں اورتاجر ابراھیم کے اندھے قتل کیس میں ملوث 03 ملزمان گرفتارکر کے آلہ قتل برآمد کر لیا، مستورات کے دوہرے قتل کیس میں ملوث نامزد ملزم بھی گرفتار کر لیا یا
16نومبر 2021کو تھانہ سٹی کی حدود بغدادہ چوک سرانجام مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے فرنیچر کے تاجر ابراھیم ولد کرم خان سکنہ پارہوتی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھاجسکی رپورٹ تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی تھی۔جبکہ مدعی مقدمہ محمد یاسین ولد سلطان خان سکنہ نوشہرہ کلاں نے تھانہ ہوتی میں اپنے بہنوئی ملزم شیر علی ولد محمد عمر سکنہ مردان خاص کے خلاف اپنی دو بہنوں کی قتل کی دعویداری کی تھی۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے کر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ کی سربراہی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عاشق حسین خان، ایس ایچ او تھانہ ہوتی عجب خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیا گیا جنہوں نے دن رات انتھک محنت کرکے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے تاجر ابراہیم کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان عرفان ولد جعفر خان،محمد شہاب ولد نیازگل ساکنان لنڈے شاہ لوند خوڑ اور صدام ولد تورزادہ سکنہ پیپل کالونی پارہوتی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر ابراہیم قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو وجہ عناد بتا تے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ ملزم صدام کو مقتول ابراہیم پر اپنے بھائی الیاس کے خلاف سیکورٹی اداروں کو مخبری کا شک تھا جس کی وجہ سے الیاس انٹرنمنٹ سنٹر میں بند ہے جسکی بناء پر ہم تینوں نے ملکر مقتول ابراھیم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 01 عدد کلاشنکوف،02 عدد پستول 30 بوراور وقوع میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔ملزم صدام نے آج مقامی عدالت کے روبرو زیر دفعہ 164ضابطہ فوجداری کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کیا۔اسی طرح تھانہ ہوتی پولیس نے مستورات کے دوہرے قتل کیس میں ملوث نامزد ملزم شیر علی ولد محمد عمر سکنہ مردان خاص کو گرفتار کرکے اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل رائفل بھی برآمد کر لیا گیاہے۔
قبل ازیں ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان نے سرکل شبقدر کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف چوکیات، ڈی آر سی شبقدر اور ڈی ایس پی دفتر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی کا کردار معاشرے میں اور دو خاندانوں کے درمیان رنجشوں کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دفاتر میں آئے ہوئے درخواست کنندہ گان کو اہمیت دی جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن حد تک کوشش کی جائے۔ کسی بھی شہری کو رسوا نہ کیا جائے،بزرگ حضرات اور ضعیف العمر شہریوں کو فی الفور انصاف فراہم کی جائے۔ انہوں نے سروکلے کی حدود میں چوکی یکہ غنڈ کے دورہ کے موقع پرانتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے چوکی کی صفائی ستھرائی اور عمارات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان اور ایس ایچ او تھانہ شبقدر گل شید خان بھی موجود تھے۔
قبل ازیں ڈی آر سی تنگی کی بدولت خاتون شہری کے حق مہر کا تنازعہ حل کر دیا گیا،فریق نے ڈی آر سی کے فیصلہ کو خندا پیشانی سے قبول کرتے ہوئے عورت کا حق مہر16مرلہ فریق دوئم کے حوالہ کیا، دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کا تنازعہ بھی حل ہو گیا، درخواست کنندگان نے ڈی آر سی کی کاوشوں سراہا اور دعائیں دیتے رخصت ہوئی۔
ڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان کو تنگی کے رہائشی خاتون کے حق مہر کی اور دو فریقین کا ایکدوسرے کیساتھ دلبدی کی درخواست موصول ہوئی۔ تنازعہ کو حل کرنے اور عورت کو حق مہر دینے کے لئے ڈی ایس پی تنگی نے دونوں درخواستوں کو ڈی آر سی تنگی کے حوالہ کیا۔جس میں ڈی آر سی تنگی کے مشران نے ذاتی دلچسپی لے کر فریقین کوصلح کے لئے راضی کیا۔
اس سلسلہ میں آج ڈی آر سی تنگی میں ڈی ایس پی تنگی کے زیرصدارت ایک جرگہ منعقد ہوا۔ منعقد جرگہ میں ڈی آر سی ممبران سمیت فریقین کے شرکت کی۔ اس موقع پر عورت کے حق مہر کے تنازعہ کا فیصلہ کیا گیا جس پر فریق دوئم نے ڈی آر سی کے فیصلے کو خندا پیشانی سے قبول کیا اور عورت کو ان کے حق مہر کا حصہ 16مرلہ پلاٹ حوالہ کیا ، فریقین نے ڈی آر سی تنگی اور ڈی ایس پی تنگی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں حراج تحسین پیش کیا۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ
موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار
کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار
بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی
مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار