شادی کے 10 برس بعد بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

بھارت میں خواتین کو قتل کرنا اورپھر انکی لاش کے ٹکڑے کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

بھارت میں ایک لڑکی کے 35 ٹکڑے کرنے کے حوالہ سے کیس میں ہر روز نئے انکشافات سامنے آ رہے تھے کہ اب مزید نئے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، ماہرین کے مطابق خواتین کے ساتھ جرائم میں اس طرح کا اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے

بھارت میں اب اور ایک خاتون کو قتل کیا گیا ہے، شوہر نے اپنی بیوی کو شک کی بنا پر قتل کر دیا اور لاش کے ٹکڑے کر دیئے، واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، اترپردیش کے شہر سیتا پور کے نواحی گاؤں گلہریہ میں یہ واردات سرانجام دی گئی ، پولیس حکام کے مطابق 38 سالہ جیوتی کی لاش کھیتوں سے ملی، لاش کے ٹکڑے کئے گئے تھے، چہرے سے شناخت کی گئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کو قتل کیا ہے

ملزم نے دوران تحقیقات اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق 38 سالہ جیوتی کے شوہر پنکچ کی عمر 46 برس ہے، دونوں کی دس برس قبل شادی ہوئی تھی،اسکا شوہر پنکچ اس شک میں تھا کہ اسکی بیوی کا کسی اور سے تعلق ہے، اسلئے اس نے اسے قتل کرنے کا پروگرام بنایا اور دوست کے ساتھ ملکر تیز دھار آلے سے قتل کیا اور پھر کھیتوں میں لے جا کر لاش کے ٹکڑے کر ڈالے، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

قبل ازیں ریاست اتر پردیش میں ہی ایک شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے چھ ٹکڑے کر کے لاش کنویں میں پھینک دی، جبکہ ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے دو ٹکڑے کر کے لاش جنگل میں پھینک دی،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

Shares: