بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی ٰسے ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ترین گروپ کی چودھری پرویز الہٰی سے چند روز میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا،تحریک عدم اعتماد پر دوبارہ گفتگو کی جائے گی،چودھری پرویز الہٰی سے جہانگیر ترین کی ٹیلیفون پر بھی گفتگو ہوئی،ترین گروپ نے کہا کہ ہم پنجاب میں مائنس بزدار چاہتے ہیں،ہم اگلی ملاقات میں بھی مائنس بزدار پر بات کریں گے،

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کا وفد ق لیگ کے رہنما،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا ،ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جہانگیر ترین وفد نے پرویز الہٰی کو مائنس ون ایجنڈے سے آگاہ کر دیا ،نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہمیں عثمان بزدار قبول نہیں،عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے مخلص ساتھیوں کو مایوس کیا،

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پارٹی رہنماوں سے باہمی مشاورت کرکے ہی تمام فیصلے کریں گے،

قبل ازیں جہانگیرترین گروپ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کی گئی ، اجلاس میں نعمان لنگڑیال ،اجمل چیمہ ،طاہر رندھاوا اور عون چودھری بھی شریک تھے اجلاس کے بعد جہانگیر ترین گروپ کے ارکان پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے وفد میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چودھری سمیت 6افراد شامل ہیں ،چوھدری پرویز الہیٰ سے ملاقات میں پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی

قبل ازیں چودھری شجاعت اور مولانافضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، چودھری شجاعت اپوزیشن کو منانے کیلئے میدان میں آگئے، چودھری برادران اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے اپنی شرائط سے دستبردار ہو گئے، چودھری شجاعت پرانی پیشکش پر ہی اپوزیشن سے تعاون پر رضامند ہو گئے ہیں ،چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ جن شرائط پر آپ پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے، بنا دیں، مولانا فضل الرحمان نے چوھدری شجاعت کو جواب دیا کہ چودھری صاحب! آپ نے بہت دیر کر دی، آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا، ہم نے دوسرے آپشنز پر کام شروع کر دیا،

مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ رات شہبازشریف کو چودھری شجاعت کا پیغام پہنچا دیا ،شہبازشریف نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، چودھری شجاعت آصف زرداری سے بھی تعاون کی پیشکش کریں گے،چودھری برادران کی سخت شرائط پر اپوزیشن نے مذاکرات ختم کر دیئے تھے

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج اہم صوبائی وزراء کو مشاورت کیلئے بلا لیا ،سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو ہوگی وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹریاسمین راشد، چوہدری ظہیرالدین، ڈاکٹر اختر ملک، اسد کھوکھر اور انصر مجید خان نیازی شامل ہوں گے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کریں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ریاض فتیانہ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، محمد امیر سلطان، سید سعیدالحسن شاہ، احمد شاہ کھگہ، سلیم سرور جوڑا، چوہدری لیاقت علی، میاں محمد اختر حیات، امجد محمود چوہدری، واثق قیوم عباسی، راجہ صغیر احمد، سردار آفتاب اکبر خان اور میجر (ر) محمد لطاسب ستی ملاقات کریں گے سیدہ سونیا علی رضا شاہ، آشفہ ریاض، چوہدری بلال اصغر، تیمور علی لالی، کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ، فیصل حیات جبوانہ، خرم اعجاز، عمر آفتاب، محمد امین ذوالقرنین اور نذیر احمد چوہان بھی ملاقات کریں گے سیدر فاقت علی گیلانی، خرم سہیل لغاری، محمد طاہر رندھاوا اور عبدالحئی دستی بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

Comments are closed.