چیئرمین کشمیر کمیٹی کی وزیر خارجہ سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پر سفارتی کامیابی ملی، قریشی

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا تیسری بار زیر بحث آنا ہماری سفارتی کامیابی ہے عالمی میڈیا اور تنظیمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج ہیں ،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کےغیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں ،بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر عالمی فورم پر بے نقاب کیا ،بھارت سرکار کی ہندتوا پالیسی پورے خطے کیلئے خطرات کا باعث ہے ،بھارت، مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے

حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں بی جے پی سرکار نےبھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے دلوں میں نفرت کے بیج بوئے بھارت جبر و استبداد کے باوجود نہتے کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کر سکا،آج پوری دنیا کے سامنے بھارتی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے آج دنیا بھارت کی منافرت پسند پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے،پاکستانی قوم، سیاسی جماعتوں، سیاسی اور عسکری قیادت کا مسئلہ کشمیر پر یکساں موقف ہے

Leave a reply