چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو کیمرے لگائیں،شاہد خاقان عباسی

0
60
چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو کیمرے لگائیں،شاہد خاقان عباسی #baaghi

چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو کیمرے لگائیں،شاہد خاقان عباسی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے ناقابل یقین نقصان پاکستان کو پہنچایا،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو تفتیش کے دوران کیمرے لگائیں نیب کو سیکڑوں ارب کے حکومتی کیسز نظر نہیں آتے آزاد کشمیر میں عام انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہیں،این سی او سی کاآزادکشمیر الیکشن کو2ماہ ملتوی کرنے کا خط موجودہے،آزاد کشمیر میں عام انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے،آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے این سی او سی اپنا خط واپس لے،آزاد کشمیر میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرائے جائیں ،این سی او سی کا الیکشن کمیشن سے کیا تعلق ہے اے جے کے الیکشن میں دھاندلی کے لیے ملی بھگت ہے،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ہمارے اصولوں کو مفاہمت سمجھیں یا کچھ بھی،شہبازشریف پارٹی صدر ہیں ،ان کے بھی فیصلے شامل ہیں،شہبازشریف کا بیانیہ بھی ووٹ کو عزت دو کا ہے،پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے کی ہماری کوششیں صفر ہیں،پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ،جس نے اعتماد توڑا ہے وہ بحال کرے ورنہ راستے جدا جدا ہیں،

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

Leave a reply