وزیراعلیٰ حاضر ہو، نیب سے طلبی کا نوٹس آ گیا

0
39

وزیراعلیٰ حاضر ہو، نیب سے طلبی کا نوٹس آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 6جولائی کوطلب کر لیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سندھ روشن کیس میں طلب کیا گیا وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ پہلے بھی سندھ روشن کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سولر لائٹس کا ٹھیکہ دینے کے معاملے میں طلب کیا گیا ہے،نیب کے مطابق سولرلائٹس کا ٹھیکہ دینے میں قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کی گئی

وزیراعلیٰ سندھ 4 جون کو بھی سندھ روشن کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب کے سوالات کا جواب دیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سے نیب نے 2 گھنٹے تک تحقیقات کی تھیں

نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے آج انہیں انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا تھا جس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا لیکن یہ انکوائری پہلے کی ہے۔ 14-2015 میں ایک سولر لائٹس چلانے کی ایک اسکیم منظور کی تھی اس کی انکوائری تھی، اس وقت میں صوبہ کا وزیر خزانہ تھا۔

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

نیب نے نواب ثناء اللہ زہری اور قدوس بزنجو کو طلب کرلیا

خواجہ آصف پر سیاہی سیالکوٹ میں دو سال پہلے کسی نے پھینکی جبکہ منہ کالا اسمبلی میں اسد عمر نے کیا، عثمان بسرا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے

وزیراعلیٰ سندھ پہلے ہی نیب راولپنڈی میں اسی کیس میں پیش ہوچکے ہیں اور انہیں تیسری مرتبہ اب طلب کیا گیا ہے، ان پر سندھ میں سولر لائٹس کی خریداری اور تقسیم سے متعلق غیرقانونی طور پر کنٹریکٹس دینے کا الزام عائد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو نیب کے دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے جن میں شوگر ملز سبسڈی کیس اور نوری آباد پاور پروجیکٹ کیس شامل ہیں۔

خواجہ آصف نیب میں پیش نہ ہوئے، دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

Leave a reply