کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/04/dead.jpg)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا نے تباہی مچا دی ہے، کرونا سے لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں
بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مسلسل نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت میں کرونا وبا شروع ہونے کے بعد سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی تھیں، جبکہ ریکارڈ تعداد میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ روز بھارت میں کورونا کے 360960 کیسز ریکارڈ ہوئے، جبکہ 3293 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
بھارت میں کرونا سے اتنے مریض اور اموات ہو رہی ہیں کہ لوگ جہاں علاج کے لئے پریشان اور خوفزدہ ہیں وہیں ان میں یہ بھی بے چینی ہے کہ کورونا کب ختم ہو گا،اس حوالہ سے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا کا پیک یہی ہے اور مئی کے پہلے ہفتہ سے نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہو جائے گی ،نئے مریضوں کی تعداد یومیہ زیادہ سے زیادہ چار لاکھ تک پہنچ سکتی ہے.
دہلی میں بھی کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن دہلی میں طبی سہولیات پوری نہیں ہیں،ہسپتال بھر چکے ہیں، کرونا مریض سڑکوں پر ہیں، کوئی ہسپتال لینے کو تیار نہیں،لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے شمشان گھاٹ میں جگہ نہیں مل رہی، شہریوں نے لاشوں کو گھروں میں رکھ دیا ہے ۔دہلی میں آکسیجن کی قلت ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہےاور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال مودی سرکار اور صنعتکاروں سے مدد کی درخواست کر چکےہیں ۔
گزشتہ ہفتے بھارت میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 11 سے 15 مئی کے درمیان عروج پر پہنچ سکتی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 لاکھ تک جا سکتی ہے، مئی کے اواخر تک اس کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،
برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ
بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا
بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا