کرونا کا خوف، دو مشتبہ مریضوں نے کی خود کشی

0
62

کرونا کا خوف، دو مشتبہ مریضوں نے کی خود کشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا شبہہ ہونے پر دو افراد نے خود کشی کر لی

دونوں واقعات بھارت میں پیش آئے،ضلع باپوڑ اور بریلی میں الگ الگ دو افراد نے خودکشی کر لی ہے، انہیں خوف تھا کہ وہ کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں،ضلع باپوڑ کے علاقے پلکھوا میں سشیل نامی نوجوان کو بخار تھا اور وہ مودی نگر کے ہسپتال میں اپنا علاج کروا رہا تھا اسکے باوجود اسکا بخار ٹھیک نہین ہو رہا تھا، سشیل کے گلے میں بھی درد تھا وہ سرکاری ہسپتال گیا اور کرونا کا ٹیسٹ کروایا، ابھی تک ا س کے ٹیسٹ کی رپورٹ ہی نہیں آئی تھی کہ اس نے خود کشی کر لی، سشیل کے دو بچے بھی ہیں اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو کمرے میں سلایا اور خود کشی کر لی، جائے واردارت سے ایک خط ملا جس میں ان نے لکھا کہ کرونا کے خدشے کے پیش نظر خود کشی کررہا ہوں

واقعہ کے بعد سشیل کے اہلخانہ کو آئسولیٹ کر دیا گیا اور گھر کو بھی سپرے کیا گیا، پولیس نے سشیل کی لاش قبضے میں لے لی ہے

دوسرا واقعہ بریلی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے کرونا کے شبہ مین ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی وہ بھی کئی دنوں سے بخار میں مبتلا تھا، ریلوے حکام کے مطابق ایک نوجوان سٹیشن پر آیا اور کہا کہ مجھے کرونا ہے مجھے بچا لو، جس پر دیگر ملازمین نے اسے دور رہنے کا کہا اور محکمہ صحت کو اطلاع دی گئی تا ہم ٹرین آنے پر نوجوان ٹرین کی طرف بھاگا اور آگے جا کر لیٹ گیا ، ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی اور نوجوان کی موت ہو گئی، اس کی شناخت نہیں ہو سکی

واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں جب ایک نوجوان کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہوا تو وہ اسپتال کی ساتویں منزل سے کود گیا تھا اور خودکشی کر لی تھی۔ ڈی سی پی دیویندر آریہ نے بتایا تھا کہ وہ شخص پنجاب کا رہاشئی تھا جو گزشتہ ایک سال سے سڈنی میں رہ رہا تھا اور کچھ دن پہلے ہی وہاں سے واپس بھارت لوٹا تھا۔

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

واضح رہے کہ بھارت کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری طرح سے لاک ڈاون کردیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر ریاستوں نے بھی اپنے کچھ اضلاع میں اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری ہوتو اضافی پابندیاں بھی نافذ کی جائیں ۔ پڈوچیری ، پنجاب اور مہاراشٹر نے اپنے یہاں کرفیو لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 192 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 ہزار 476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر 98 ہزار سے زائد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

Leave a reply