کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جو نیپال سرحد سے متصل گاؤں میں جا کر شہریوں کے ٹیسٹ کریں گے
بھارتی وزارت صحت نے اس حوالہ سے ٹیم تشکیل دی ہے جو میڈیکل سٹاف پر مشتمل ہے ، بھارتی ٹیمیں اترپردیش، بہار، مغربی بنگال نیپال سرحد سے متصل دیہاتوں میں جائیں گی اور کرونا وائرس کے حوالہ سے گھر گھر جا کر شہریوں کے ٹیسٹ کریں گی
بھارتی وزارت صحت کے مطابق دور دراز علاقوں میں جا کر ٹیمیں شہریوں کو کرونا وائرس بارے آگاہی بھی دیں گی اور انہیں احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کریں گی،اس حوالہ سے بیماری کی روک تھام کے قومی مرکز، صفدرجنگ اسپتال، ڈاکٹر رام منوہر لوہیہ اسپتال اور دیگر اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی پانچ الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہو گئی۔ چین سے باہر کرونا وائرس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 68 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔ چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس سے ایک ایک ہلاکت سامنے آچکی ہے۔
چینی شہر چونگ چنگ میں ڈس انفیکشن ٹنل بنادی گئی ہے، 20 سیکنڈ میں لوگ اس کے ذریعے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔
برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر 9 میں سے 8 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ڈسچارج کردیا گیا۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس 4 لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔حکام کے مطابق برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کے لیے 40 ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے