کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کے بعد مودی نے ایسی اپیل کر دی کہ بھارتی شہری پریشان ہو گئے

0
32

کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کے بعد مودی نے ایسی اپیل کر دی کہ بھارتی شہری پریشان ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی شہریوں سے پانچ اپریل کی رات نو بجے سے 9 منٹ تک اپنی تمام لائٹ کو بند رکھنے کی اپیل کی ہے.

نریندر مودی نے جمعے کی صبح 9 بجے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے پانچ اپریل کی رات نو بجے 9 منٹ تک لائٹ بند کے ساتھ گھروں کے دروازے، بالکونی میں دیا، موم بتی، یا ٹارچ جلانے کی اپیل کی۔ مودی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے جنتا کرفیو میں ہم نے تھالی اور تالی بجاکر مثبت پیغام دیا ہے اور دنیا بھر میں تعریف ہوئی ہے اسی طرح سے ہم لائٹ بند کرکے ایک مثال بنیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں۔

قبل ازیں مودی نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ اپنی قوم کے لئے ایک ویڈیو پیغام دیں گے مودی نے گزشتہ روز ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی جس میں کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا تھا.

بھارت میں کرونا وائرس سے 156 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں.

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارتی ریاست تلنگانہ میں کرونا وائرس کے ایک دن میں 30 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایک روز میں 3 ہلاکتیں ہونے کے بعد تلنگانہ میں مجموعی ہلاکتیں 9 ہو گئی ہیں،تلنگانہ میں کرونا کے 154 مریض ہیں جن کا علاج جاری ہے،تلنگانہ کے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تلاش جاری ہے جن کو قرنطینہ کیا جائے گا کیونکہ ان میں سے اکثر دہلی تبلیغی مرکز گئے تھے.تبلیغی مرکز سے واپس لوٹنے والے 5 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس پر انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا.

Leave a reply