واشنگٹن :کیاجوبائیڈن نے بھی عمران خان کے جانے کا جشن منایا؟ ،اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی 22 سیکنڈ کی ایک ویڈیو میں جوبائیڈن کو جج کیٹانجی براؤن جیکسن کے ہمراہ پاکستان قومی اسمبلی کی لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے
ویڈیو میں عدم اعتماد کامیاب ہونے پر جوبائیڈن اور امریکی جج ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور وکٹری کا نشان بناتے ہیں جب کہ ساتھ ہی جیکسن کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کردکھایا۔
Joe Biden succeeded in the regime change in Pakistan ousting the great Pakistan Prime Minister Imran Khan in the Pakistani parliament vote of “no confidence”. pic.twitter.com/BCS5CulFWX
— Chia Hak Thye (@HakThye) April 12, 2022
عمران خان کے اسی بیان سے ملتی جلتی ایک کڑی ان کے منصب سے ہٹنے کے بعد ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک ویڈیو کے طور پر سامنے آئی لیکن اس ویڈیو میں دراصل کوئی حقیقت نہیں اور یہ ایک جعلی ویڈیو ہے۔جبکہ دوسری طرف یہ بھی دعوے کیے جارہے ہیں کہ امریکی صدر جوبائیڈن ان الزامات کی تردید کیوں نہیں کرتے اگریہ ویڈیو جعلی ہے توپھرباقی امور کی طرح یہاں بھی تردید کرنی چاہیے تھی
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان منصب سے فراغت سے قبل ہی اپنے خلاف لائی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کو ’ امریکی سازش ‘ قرار دے چکے تھے۔
یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس میں جشن،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔اورخوشی کا اظہار کیا گیا ہے
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ خطےمیں امن، سکیورٹی اور ترقی کےفروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم امریکا کے ساتھ اہم تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکاکے ساتھ تعلقات کو مساوات کے اصول، باہمی مفادات پر مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ امریکہ نے اس بات پرخوشی کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت آئی ہے
وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں ساکی نے کہا کہ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔
جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے ،خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔