احساس کیش پروگرام، لاڑکانہ کے بعد لاہور میں بھی رقم میں کٹوتی ،ایجنٹ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ کے احساس کیمپ میں کم رقم دینے پر کاروائی کی ہے
حبیب بینک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ کا ایجنٹ گرفتار کر لیا گیا.محمد عفیف علیم ایجنٹ نے فرزانہ کوثر بی بی کو کم رقم کی ادائیگی کی. فرزانہ کوثر بی بی کی رقم بقایاجات سمیت 21 ہزار روپے بنتی تھی. فرزانہ کوثر بی بی کو محمد عفیف علیم نے صرف 12 ہزار روپے دئیے .
فرزانہ کوثر بی بی کو بقایا جات سمیت 21 ہزار روپے کی رقم کی ادائیگی کر دی گئی. حبیب بینک محمد عفیف علیم کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے. ضلعی انتظامیہ لاہور کے ریونیو سٹاف نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے بروقت کارروائی کی.
علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کا ریونیو سٹاف معذور اور بوڑھی خواتین کو کیش کاؤنٹرز تک لے جانے میں مدد بھی کر رہا ہے. ڈی سی لاہور دانش افضال نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے
قبل ازیں بہاولپور میں احساس ا مداد پروگرام کے تحت ملنے والے 12 ہزار روپے میں سے 500 کٹوتی کرکے 11 ہزار 500 دینے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.
احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم
کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ
یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام
لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے
احساس ایمرجنسی کیش کے Category-2 کے صارفین جو بذریعہ8171 ایس ایم ایس سروس رجسٹر ہوئے ہیں انکو امدادی رقوم کی ادائیگی آج سے شروع کر دی گئی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکج ہے،اس پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 𝟏𝟗اپریل 𝟐𝟎𝟐𝟎 ہے،اگر آپ مستحق ہیں یا کسی مستحق کو جانتے ہیں تو قومی شناختی کارڈ نمبر 𝟏𝟗اپریل 𝟐𝟎𝟐𝟎 رات 𝟏𝟐:𝟎𝟎 بجے سے پہلے پہلے 𝟖𝟏𝟕𝟏 ایس ایم ایس کریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے. احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 12000 فی خاندان کے حساب سے 32 ارب 87 کروڑ روپے 27 لاکھ 39 ہزار خاندانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں
لاڑکانہ سمیت سندھ میں احساس پروگرام کی رقم میں کٹوتی پر رینجرز کا ایکشن