باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرونا تدارک کے حوالے سے بزدار حکومت ایک طویل مدتی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ روزانہ ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آۓ ہیں۔ عید الضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کرونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال صرف احتیاطی طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رکھا جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال کو رکھنے یا واپس کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جاۓ گا۔ این ڈی ایم اے نے ایکسپو سنٹر کے ایک ہال میں 300 بیڈز کو ہائی فلو آکسیجن پر منتقل کیا ہے۔ ایکسپو سنٹر کا کوئی کرایہ پنجاب حکومت کے ذمہ واجب الادا نہیں۔ حکومتِ پنجاب فیلڈ ہسپتال کے صرف بجلی، گیس اور پانی کے بل ادا کرے گی۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال دو کروڑ روپے میں قائم ہوا، یوٹیلیٹی بلز پر ایک کروڑ چورانوے لاکھ روپے خرچ آیا۔ ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کے لیے ادویات، آلات اور ڈاکٹرز میو ہسپتال نے فراہم کیے