فنکاروں کو رائلٹی دینے کے متعلق پالیسی، سیینٹر فیصل جاوید خاموش نہ رہ سکے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرّخ حبیب، سینیٹر عرفان صدیقی، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر کامران مائیکل، سینیٹر انور لال دین، وزرات اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں پی ٹی وی کے حکام نے کمیٹی کو فنکاروں کو رائلٹی دینے کے متعلق پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حکام کا کہنا تھاکہ تمام میڈیا ہاؤسز میں رائلٹی دینے کا اب کوئی رواج نہیں ہے۔ فنکاروں کو شروع میں ہی یکمشت ادائیگی کر دی جاتی ہے اور یکمشت ادائیگی کا مطالبہ فنکاروں کو جانب سے ہی کیا جاتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ساری دنیا میں فنکاروں کو رائلٹی دی جاتی ہے۔ آرٹسٹ کا کام بار بار چلاتے ہوئے پیسے کمائے جاتے ہیں لیکن آرٹسٹ کو کچھ نہیں دیا جاتا۔ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر پروگرامز کو شیئر کرکے بھی اچھی خاصی آمدنی اکٹھی ہو جاتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ آرٹسٹ کو معائدے میں یہ آپشن دیاجائے کہ وہ رائلٹی یا یکمشت ادائیگی دونوں میں سے ایک کو منتخب کر لیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی وی کے حکام کو ہدایت دی کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں رائلٹی کی ادائیگی کے حوالے سے ایک جامعہ طریقہ کار طے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے کمیٹی کو فنکاروں کی فلاح و بہبود اور مالی امداد کے حوالے سے بتایا۔ اْنکا کہنا تھا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اس وقت دو فنڈز قائم ہیں۔ مالی امداد کے حوالے سے درخواست موصول ہونے پر بورڈ سے منظوری لی جاتی ہے اور درخواست گزار کو ہر ممکن امداد فراہم کی جاتی ہے۔

حکام نے کہا کہ ان فنڈز کے متعلق فنکاروں میں آگاہی بھی نہیں ہے اسلئے لوگ ان سے مستفید ہونے کے لیے رابطہ نہیں کرتے۔ 95 فیصد درخواستیں صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے ہوتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کے اجراء کے بعد صحت اور علاج معالجے کی مشکلات کافی حد تک حل ہو جائیں گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ زیادہ تک فنکار کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور سندھ حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کے حوالے سے سردمہری کی وجہ سے لوگ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت بہت جلد آئی ٹی این ای کے چیئرمین کا تقرر کرنے جا رہی ہے جس سی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے نیوز ون چینل کی بندش کے حوالے سے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ بغیر کسی انکوائری اور بغیر کسی نوٹس کے چینل کو بند کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ پیمرا کو اس طرح کھلی چھٹی دے دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ میڈیا کا گلہ اس طرح سے نہیں گھونٹنا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کے حوالے سے من گھڑت کمپین پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔”کسی کی ذاتیات پر تبصرے نہیں ہونے چاہئیں۔ آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے لیکن اس کی آر میں ذاتی کردار کشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر ہر طرح کی فیک نیوز چل رہی ہوتی ہیں جسکا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لائبل اور ڈفیمیشن کے قوانین کو مزید سخت کیا جانا چاہیے“

سینیٹر عرفان صدیقی نے اے آر وائے، پروگرام کے اینکر اقرار الحسن پر ریاستی اداروں کی جانب سے تشدّد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو میڈیا کے لوگوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔چیئرمین کمیٹی نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نے اس واقع پر بروقت کروائی کرتے ہوئے اس میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ واقع کی مزید انکوائری کی جا رہی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے پر مزید کروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے کمیٹی کو وزارت کے بیرونی پبلسٹی ونگ کے کام کے طریقہ کار اور مینڈیٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام کا کہنا تھا کہ 21 ملکوں میں وزارت کے افسران تعینات ہیں جن کا کام دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت جاری کی کہ گزشتہ تین ماہ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جتنی مثبت کوریج ہوئی ہے اْسکی مفصّل رپورٹ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت کے بیرونی پبلسٹی ونگ اور پی ٹی وی مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

اتھارٹی بننے سے ہی حقوق کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے؟ فیصل جاوید صحافیوں کے حق میں بول پڑے

Shares: